وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خلا میں موجود پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی سے ویڈیو کال پر رابطہ کیا اور انہیں اس تاریخی کارنامے پر مبارکباد پیش کی۔
یہ رابطہ زمین سے سیکڑوں کلومیٹر بلندی پر موجود خلاباز سے کیا گیا جس کے دوران ملکی قیادت نے خلا میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر محمد ذیشان علی کی صلاحیتوں کو سراہا۔
گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو آپ پر فخر ہے اور آپ نے خلا میں پاکستان کا پرچم بلند کر کے تاریخ رقم کی ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی اس موقع پر پاکستانی خلاباز کے بلند حوصلے کی تعریف کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
محمد ذیشان علی نے ملکی قیادت کی جانب سے پذیرائی حاصل کرنے پر شکریہ ادا کیا اور خلا سے اپنے تجربات کے حوالے سے آگاہ کیا۔
یہ پیش رفت پاکستان کے خلائی سفر اور سائنسی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے جسے سرکاری سطح پر بھی پذیرائی ملی ہے۔
متعلقہ حکام کے مطابق اس تاریخی مشن سے نوجوان نسل میں خلائی علوم اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں مزید دلچسپی پیدا ہوگی۔




اپنی رائے دیں