مواد پر جائیں
اتوار، 18 اکتوبر 2026 7 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ: رات 1:37
بریکنگ
پشاور: یکہ توت میں نامعلوم افراد کی رکشے پر فائرنگ سے دو خواتین جاں بحقمشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی: امریکی فضائیہ کا ری فیولنگ طیارہ مشن کے لیے تیاراپر کرم اور غوز گڑھی میں پاک فوج کا افغان طالبان کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جوابمغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کا یورپی سفارت کاروں کے وفد پر حملہپاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جوابی وارایران حوثیوں کو سعودی عرب پر حملوں کیلئے انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے، امریکی میڈیا کا دعویٰلیاری: ثقافتی ورثہ، سیاسی شعور اور ادبی روایت کا گہوارہسانحہ کارساز کے 19 برس مکمل، شہدا کی یاد میں کراچی میں تقریب کا انعقادمکہ دفاعی معاہدہ: ترکی کی جانب سے سعودی عرب کو عسکری معاونت کی تیاریمغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا فرانسیسی میئر اور یورپی سفارت کاروں پر حملہامریکا: پرانے سامان کی خریداری کے دوران دوسری جنگِ عظیم کے فعال بم برآمدستاروں کی روشنی میں آپ کا آنے والا ہفتہ کیسا رہے گا؟سعودی عرب میں سکیورٹی خدشات؛ امریکا اور برطانیہ کی شہریوں کو سفری ہدایات جاریخیبر پختونخوا: نادرا کے 43 نئے سہولت مراکز کا قیام، شہریوں کو بڑی ریلیفسان فرانسسکو میں پاک امریکا ٹیک کنیکٹ 2026 کا انعقاد، ٹیکنالوجی میں تعاون پر زورپاکستان اور چین کی پہلی مشترکہ فوجی مشق ‘قراقرم 2026’ کا آغازیوکرین کے سابق فٹبالر روس کے خلاف جنگ میں ہلاککراچی ایئرپورٹ پر ہم جنس شادی کے ارادے سے تھائی لینڈ جانے والے دو مسافر آف لوڈسعودی عرب: دہشت گردی میں ملوث 5 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئیمحمد رضوان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی، پریزیڈنٹ ٹرافی میں ایکشن میں نظر آئیں گے
دلچسپ و عجیب

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آنے والا ہفتہ کیسا رہے گا؟

ماہرینِ نجوم کے مطابق آنے والا ہفتہ مختلف برجوں کے حامل افراد کے لیے نئی امیدیں اور خوشگوار تبدیلیاں لے کر آ رہا ہے۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آنے والا ہفتہ کیسا رہے گا؟

ستاروں کی چال اور سیاروں کے اثرات کے تحت آنے والا ہفتہ کئی لوگوں کے لیے مشکلات کے خاتمے اور نئی شروعات کا پیغام لایا ہے۔ ماہرینِ نجوم کے مطابق مختلف برجوں کے حامل افراد کو زندگی کے مختلف شعبوں میں بہتری کی نوید سنائی گئی ہے۔

برج حمل کے حامل افراد جو طویل عرصے سے پریشانیوں میں گھرے تھے، اب ان مشکلات سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ روزگار کے حوالے سے بھی مثبت خبریں ملنے کا امکان ہے، تاہم مالی معاملات میں کسی بھی بڑی تبدیلی سے قبل صبر سے کام لینا بہتر ہوگا۔

برج ثور کے لیے وراثتی امور اور پراپرٹی سے متعلق مسائل کے حل کا وقت آ گیا ہے۔ مالی مشکلات کا شکار افراد کے لیے غیبی مدد کے امکانات روشن ہیں اور قرضوں کے بوجھ سے نجات ملنے کی امید ہے، جس سے زندگی میں سکون آئے گا۔

برج جوزہ کے لیے اب وقت آ گیا ہے کہ وہ اپنے راستے بدلیں اور نئے مواقع پر توجہ دیں۔ جن لوگوں پر برسوں سے بھروسہ کیا گیا، اب ان کی حقیقت سامنے آ رہی ہے، لہذا مستقبل پر نظر رکھنا اور اپنی ترجیحات کا تعین کرنا ضروری ہے۔

برج سرطان کے حامل افراد کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر اپنے مستقبل پر توجہ دیں۔ غصے پر قابو پانا اور اپنی کامیابیوں کو راز میں رکھنا ان کے لیے بہتر ثابت ہوگا، کیونکہ قدرت اب ان پر مہربان ہے۔

برج اسد کے لیے کامیابی کے نئے راستے کھل رہے ہیں۔ جو لوگ اپنی توجہ اہداف پر مرکوز رکھیں گے، وہ بڑی کامیابیاں حاصل کریں گے۔ اولاد کے حوالے سے بھی خوشخبری مل سکتی ہے اور بیرونِ ملک سفر کی خواہش رکھنے والوں کے لیے حالات سازگار ہیں۔

برج سنبلہ کے حامل افراد کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ جو لوگ اب تک مشکلات میں گرفتار تھے، اب ان کے لیے راستے صاف ہو رہے ہیں۔ کسی بھی اچھی پیشکش کو قبول کرنا ان کے مالی حالات کو بہتر بنا سکتا ہے۔

برج میزان کے لیے اللہ سے امید ہے کہ وہ ان مشکلات سے نجات پائیں گے جن میں وہ کافی عرصے سے پھنسے ہوئے تھے۔ گھریلو پریشانیوں کا خاتمہ ہوگا اور جن کاموں کے بارے میں امید دلائی گئی تھی، ان کے مکمل ہونے کا وقت قریب آ گیا ہے۔

برج عقرب کے افراد کے لیے مشکلات سے نکلنے کے واضح امکانات موجود ہیں۔ جو لوگ ان کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے تھے، وہ خود بخود پیچھے ہٹ جائیں گے۔ محنت اور درست حکمتِ عملی سے کام لینے پر انہیں بڑا فائدہ حاصل ہوگا۔

برج قوس کے لیے نوکری میں تبدیلی یا بہتری کی خوشخبری متوقع ہے۔ شادی یا رشتوں کے حوالے سے جو بندشیں محسوس کی جا رہی تھیں، وہ اب ختم ہو رہی ہیں۔ تاہم دوسری شادی کے خواہشمند افراد کو ابھی جلد بازی سے گریز کرنا چاہیے۔

برج جدی کے لیے یہ ہفتہ اچھی خبریں لے کر آ رہا ہے۔ طویل عرصے سے جاری مشکلات کا خاتمہ ہوگا اور کسی جگہ سے بڑی رقم ملنے کا امکان ہے۔ البتہ انہیں اپنی صحت کے معاملات پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

برج دلو کے حامل افراد کی ایک بڑی کوشش انہیں کامیابی سے ہمکنار کرے گی۔ گھریلو کشیدگی یا جائیداد کے تنازعات حل ہونے کی توقع ہے، اور جو لوگ کسی قانونی انکوائری کا سامنا کر رہے تھے، وہ بھی ان مسائل سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔

برج حوت کے لیے صدقہ و خیرات اور روحانی وظائف پر توجہ دینا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ بیماریوں سے نجات کے لیے اللہ کے ناموں کا ورد کرنا اور راز کی باتیں کسی سے شیئر نہ کرنا ان کے لیے بہتر ثابت ہوگا۔

دلچسپ و عجیب کی مزید خبریں

تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
اسپورٹس و بزنس ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر اسپورٹس جرنلسٹ جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی کھیل اور کاروبار کی ہر خبر ان کی ادارت میں شائع ہوتی ہے۔

ہمیں فالو کریں