جرم و سزا
صفحہ اول ←
ملتان: چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی پر دو افراد کے خلاف مقدمات درج
محکمہ لیبر کی جانب سے یتیم خانے کے مالک اور توقیر نامی شخص کے خلاف کم عمر بچے سے جبری مشقت کروانے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

لاہور: ٹک ٹاکر خاتون پر تشدد کرنے والا ڈرائیور گرفتار
گجر پورہ پولیس نے متاثرہ خاتون کے ویڈیو بیان کی مدد سے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

بولی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر حملہ: اصل ہدف کوئی اور تھا، کرائم برانچ کا انکشاف
ممبئی کرائم برانچ کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ شوٹرز کسی اور اداکار کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، تاہم سکیورٹی کے باعث ٹائیگر شروف کو ہدف بنایا گیا۔

لاہور میں امریکی جعلی ڈاک ٹکٹ فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے جعلی امریکی ڈاک ٹکٹ بیچنے والے ملزم کو دبوچ لیا۔

اسلام آباد میں این سی سی آئی اے کا بڑا کریک ڈاؤن، 200 چینی باشندے گرفتار
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں کارروائیاں کرتے ہوئے ڈیجیٹل مالیاتی فراڈ میں ملوث دو سو غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا۔

حکومت پنجاب کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف سخت سزاؤں کا فیصلہ
ناجائز اسلحہ جمع کرانے کے لیے پندرہ روز کی مہلت دینے اور خلاف ورزی پر عمر قید کی سزا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ملتان میں بچے کو گاڑی تلے روندنے کے ملزم پر عدالت میں وکلا کا تشدد
عدالت نے ملتان میں بچے کے قتل کے مرکزی ملزم توقیر عباس کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

جامشورو: 17 سالہ مہک ملاح کی پراسرار موت پر دو افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج
مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں رکشہ ڈرائیور اور ایک ساتھی کو نامزد کیا گیا ہے، پولیس تحقیقات جاری ہیں۔

ملتان: جبری مشقت سے انکار پر 15 سالہ یتیم بچے کو گاڑی تلے کچل کر قتل کر دیا گیا
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو بچے کا پیچھا کرتے اور جان بوجھ کر گاڑی چڑھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو ہلاک
نارتھ ناظم آباد میں تیموریہ پولیس کی کارروائی کے دوران ایک ملزم مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔

ملتان میں گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق نوآموز الیکٹریشن کا معاملہ، ملزم توقیر کا بیان سامنے آگیا
ملتان کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گاڑی تلے کچلے جانے والے پندرہ سالہ وسیم کے معاملے میں گرفتار ملزم توقیر نذیر نے پولیس کو ابتدائی بیان دے دیا ہے۔

راولپنڈی میں خاتون کے ہمراہ خطرناک ون ویلنگ پر سی ٹی او کا نوٹس
راولپنڈی میں موٹر سائیکل پر خاتون کے ہمراہ خطرناک ون ویلنگ کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر سٹی ٹریفک آفیسر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرا دیا۔

لاہور میں رکشہ ڈرائیور خاتون کو باتوں میں الجھا کر نقدی اور زیورات لے اڑا، گرفتار
مزنگ پولیس نے چونگی امرسدھو سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو چوبیس گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔

میانوالی: چچا زاد بھائی کے ہاتھوں 13 سالہ لڑکی کا قتل، ملزم گرفتار
پنجاب کے ضلع میانوالی میں حجاب نہ لینے کے تنازع پر چچا زاد بھائی نے فائرنگ کر کے کمسن لڑکی کی جان لے لی۔

لاہور کے علاقے مناواں میں سر کٹی لاش ملنے کا معمہ حل، دو ملزمان گرفتار
پولیس نے غیرت کے نام پر قتل کی واردات میں ملوث چچا اور بھتیجے کو حراست میں لے لیا۔
