مواد پر جائیں
جمعہ، 16 اکتوبر 2026 5 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ: رات 3:57
بریکنگ
پشاور میں نجی اسکول کی عمارت منہدم، انکوائری کمیٹی قائمخیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کیخلاف احتجاجی تحریک کا محدود اثر، انٹیلی جنس رپورٹامریکا کا ایران پر ‘مدر آف آل بمز’ کے استعمال کا ممکنہ منصوبہسعودی اتحادی فوج نے مدینہ منورہ کے قریب کروز میزائل فضا میں تباہ کر دیاحکومت کا پیٹرول کی قیمت میں کمی، ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلانحکومت کا پاسپورٹ کے اجرا میں بڑا فیصلہ، ای پاسپورٹ فیسوں میں اضافہحکومت کا پیٹرول سستا، ڈیزل کی قیمت میں معمولی اضافہپشاور سکول سانحہ: انتظامیہ کی سنگین غفلت کے انکشافات، ابتدائی رپورٹ تیاریمن: صدارتی کمپلیکس پر حوثیوں کے میزائل حملے، 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحقیمن: عدن میں صدارتی محل پر حوثیوں کا میزائل حملہ، وزیراعظم محفوظپشاور: اسکول کی چھت گرنے کا واقعہ، شہر کے بڑے اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذجنوبی وزیرستان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید، طالب علم زخمیامریکی صدر ٹرمپ کی نئی ترجمان کی تعلیمی اسناد اور قانونی اہلیت پر سوالاتتعلیمی اداروں میں بدگمانی کا خاتمہ: حسنِ ظن اور تحقیق کی اہمیتافغان حکومت کا واخان کوریڈور منصوبہ، ماہرین کی جانب سے عملی مشکلات کا اظہارامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نضال حسن کی پھانسی براہِ راست نشر کرنے کا فیصلہ واپسسعودی اتحادی فوج نے حوثی ملیشیا کے کروز میزائل کو فضا میں تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کر دیلاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاریفیفا کا ورلڈ کپ 2026 کی کامیابی کے بعد فٹبال کی ترقی کیلئے فنڈز میں نمایاں اضافے کا اعلانپنجاب میں 10 روزہ بسنت منانے کا حکومتی اعلان لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
سائنس و ٹیکنالوجی

آن لائن اشتہارات کے ذریعے صارفین کی جاسوسی کا انکشاف

اسرائیلی کمپنی کے اشتہاری نیٹ ورک کو جاسوسی اور اسپائی ویئر کی تنصیب کے لیے استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

آن لائن اشتہارات کے ذریعے صارفین کی جاسوسی کا انکشاف

عالمی سطح پر انٹرنیٹ صارفین کی پرائیویسی اور سکیورٹی کے حوالے سے ایک تشویشناک انکشاف سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ آن لائن اشتہارات کے نیٹ ورک کو جاسوسی کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

کینیڈا کے سائبر سکیورٹی ادارے سٹیزن لیب اور نیویارک کی ایڈورٹائزنگ سکیورٹی فرم کنفائنٹ کی جانب سے جاری کردہ تحقیقی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ کمپنی 'ڈسکور ٹیک' نے اپنے نیٹ ورک کے ذریعے صارفین کی نگرانی کی۔

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ اس نیٹ ورک کے ذریعے صارفین کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھی گئی اور ان کے آلات کو ہیک کرنے میں مدد فراہم کی گئی۔ یہ عمل اشتہارات کے ذریعے انجام دیا گیا۔

تحقیقی اداروں کے مطابق ڈسکور ٹیک کی خدمات کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی 'کینڈیرو' سمیت نگرانی کرنے والی دیگر کمپنیوں کو بڑے پلیٹ فارمز تک رسائی حاصل ہوئی۔

ان پلیٹ فارمز میں گوگل، کامکاسٹ اور روسی کمپنی یانڈیکس جیسے بڑے ادارے شامل ہیں، جن کے اشتہاری نیٹ ورکس کو مبینہ طور پر جاسوسی کے لیے استعمال کیا گیا، جس سے صارفین کی سکیورٹی کو خطرات لاحق ہوئے۔

سٹیزن لیب کے سینیئر محقق وولفی کرسٹل کا کہنا ہے کہ موجودہ آن لائن اشتہاری نظام سکیورٹی کے لیے ایک بنیادی نوعیت کا خطرہ بن چکا ہے، جو ریاستوں، نجی شعبے اور سول سوسائٹی سمیت ہر سطح پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ڈسکور ٹیک کے اشتہارات، جن میں اکثر موبائل فونز اور ایئربڈز جیسی عام مصنوعات دکھائی جاتی تھیں، ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد ویب سائٹس اور 75 ہزار سے زیادہ ایپس تک پہنچائے گئے۔

محققین نے بتایا کہ جب کوئی صارف ایسی ویب سائٹ یا ایپ پر جاتا تھا جہاں یہ نقصان دہ اشتہارات موجود ہوتے تھے، تو ان کی شناخت کر کے ان کی سرگرمیوں کو ٹریک کرنا ممکن ہو جاتا تھا۔

بعض معاملات میں صارفین کے اسمارٹ فونز سے ان کے فون نمبرز حاصل کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔ جاسوسی کا عمل اتنا سادہ تھا کہ متعلقہ ویب سائٹ پر اشتہار کے لوڈ ہوتے ہی صارف کا ڈیٹا خطرے میں پڑ جاتا تھا۔

رپورٹس کے مطابق کچھ اشتہارات کا مقصد صارفین کے آلات میں کینڈیرو کا اسپائی ویئر نصب کرنے میں مدد کرنا تھا۔

کنفائنٹ کی جانب سے یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ کینڈیرو سے منسلک اشتہارات ڈسکور ٹیک کے مجموعی اشتہارات کا ایک بہت معمولی حصہ تھے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی کمپنی کینڈیرو کو امریکی حکومت نے 2021 میں بلیک لسٹ کر دیا تھا۔

یہ انکشاف آن لائن اشتہارات کے کاروبار میں موجود سکیورٹی خلا کو ظاہر کرتا ہے، جس کے باعث انٹرنیٹ صارفین کی پرائیویسی اور ڈیٹا کی حفاظت پر سوالیہ نشان کھڑے ہو گئے ہیں۔

سائنس و ٹیکنالوجی کی مزید خبریں

تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
اسپورٹس و بزنس ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر اسپورٹس جرنلسٹ جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی کھیل اور کاروبار کی ہر خبر ان کی ادارت میں شائع ہوتی ہے۔

ہمیں فالو کریں