مواد پر جائیں
بدھ، 14 اکتوبر 2026 3 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ: شام 7:38
بریکنگ
اسلام آباد میں تمام شیشہ کیفے بند کرنے کا فیصلہ، ہائیکورٹ کی سخت ہدایتوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی واشک میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر خراج تحسینڈیرہ اسماعیل خان میں امن و امان کے پیش نظر دفعہ 144 نافذڈیرہ اسماعیل خان میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوسوں اور ڈبل سواری پر پابندی عائدڈیرہ اسماعیل خان: والی بال میچ سے واپسی پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحقسعودی عرب: ریاض اور جنوبی علاقوں میں حوثیوں کے 3 میزائل اور 2 ڈرون تباہڈیرہ اسماعیل خان میں دفعہ 144 کا نفاذ، ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر پابندیچھیاسٹھ سال پرانی سائنسی تحقیق میں تیرہ نومبر دو ہزار چھبیس کا تذکرہپنجاب کے سرکاری اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاریمعاشی اشاریے بہتر، زرمبادلہ ذخائر بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، وزیر خزانہکراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس کا چھاپہ، ایک شخص حراست میںگورنر خیبر پختونخوا کی سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ کم کرنے کی ہدایتروسی وزیر داخلہ کا جی ایچ کیو دورہ، پاک فوج کی قربانیوں کا اعترافکے الیکٹرک نے شہر میں عارضی لوڈ مینجمنٹ ختم کرنے کا اعلان کر دیالاہور میں آج رات بارش کا امکان، موسم خوشگوار ہوگیاسینیٹ میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد کثرتِ رائے سے منظورنومبر میں سرکاری ملازمین اور طلبا کو مسلسل تین چھٹیاں ملنے کا امکانموسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون اور سائنسی تحقیق ناگزیر ہے، مصدق ملکبیرونِ ملک ملازمت کی تصدیق کے لیے سرکاری پورٹل متعارفکالعدم فنانس کارپوریشنز کے متاثرین کو منافع سمیت ادائیگیوں کا عمل شروع
پاکستان

بیرونِ ملک ملازمت کی تصدیق کے لیے سرکاری پورٹل متعارف

بیورو آف ایمیگریشن نے شہریوں کو جعلی جاب آفرز اور فراڈ سے بچانے کے لیے آن لائن پورٹل جاری کر دیا۔

بیرونِ ملک ملازمت کی تصدیق کے لیے سرکاری پورٹل متعارف

بیرونِ ملک روزگار کے متلاشی پاکستانی شہریوں کے لیے فراڈ اور دھوکہ دہی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے مقصد سے ایک اہم اقدام اٹھایا گیا ہے۔ حکومتی سطح پر ایک نیا ڈیجیٹل پورٹل متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے بیرونِ ملک ملازمتوں کی باآسان تصدیق کی جا سکتی ہے۔

اس نئے سسٹم کا اجرا بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ پورٹل کا بنیادی مقصد شہریوں کو جعلی جاب آفرز اور نام نہاد ایجنٹوں کے ہتھکنڈوں سے محفوظ بنانا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس سرکاری پلیٹ فارم پر تمام لائسنس یافتہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے توسط سے پروسیس ہونے والی ملازمتوں کی مکمل فہرست فراہم کر دی گئی ہے۔

امیدوار اس آن لائن پورٹل پر جا کر مختلف معیار کے تحت اپنی مطلوبہ نوکری تلاش اور وریفائی کر سکتے ہیں۔ تلاش کے لیے جاب ٹائٹل، پرمیشن نمبر اور پروموٹر کا لائسنس نمبر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

علاوہ ازیں، متعلقہ ملک اور ماہانہ تنخواہ کی بنیاد پر بھی اسامیوں کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ اس نظام سے ملازمت کی اصل نوعیت اور دیگر کوائف تک رسائی آسان ہو گئی ہے۔

پورٹل کی مدد سے امیدوار یہ بھی جان سکتے ہیں کہ بیرونِ ملک آجر کون ہے اور متعلقہ پروموٹر کی حثیت کیا ہے۔ اس کے علاوہ جاب کی جگہ اور دستیاب اسامیوں کی تعداد بھی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

متعلقہ اداروں نے بیرونِ ملک نوکری کے خواہشمند افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا اشتہارات پر اندھا اعتماد نہ کریں۔ واٹس ایپ پیغامات یا کسی بھی پرائیویٹ ایجنٹ کی پیشکش پر فوراً رقم دینے سے گریز کیا جائے۔

شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی مالی لین دین سے پہلے جاب کا منفرد پرمیشن نمبر پورٹل پر لازمی چیک کریں۔ آجر اور تنخواہ کی تفصیلات کا سرکاری ریکارڈ سے موازنہ کرنا بھی انتہائی ضروری ہے۔

امیدواروں کے لیے یہ یقینی بنانا بھی لازم قرار دیا گیا ہے کہ متعلقہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر کا لائسنس فعال اور قانونی ہو۔ اگر تفصیلات سرکاری ریکارڈ سے میچ نہ کریں تو فوری ادائیگی کے دباؤ میں نہ آئیں۔

اگر پورٹل پر پرمیشن نمبر دستیاب نہ ہو یا تصدیق سے پہلے رقم مانگی جائے تو معاملہ مشکوک سمجھا جائے۔ صورتحال واضح ہونے تک کسی بھی قسم کی رقم کی ادائیگی سے سختی کے ساتھ گریز کیا جائے۔

حکام کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ پورٹل پر ملازمت کی فہرست موجود ہونے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ویزا یا نوکری کی حتمی ضمانت مل گئی ہے۔ تمام کوائف کی دوبارہ تصدیق انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ملازمت قبول کرنے سے پہلے تحریری معاہدے کا بغور مطالعہ کریں۔ معاہدے میں تنخواہ، کام کرنے کی جگہ اور اوقاتِ کار کے علاوہ تمام سہولتوں کو واضح طور پر دیکھنا چاہیے۔

کسی بھی قسم کی نقد ادائیگی کی صورت میں باقاعدہ رسید ضرور حاصل کی جائے۔ اس کے علاوہ بیرونِ ملک روانگی سے پہلے پروٹیکٹر رجسٹریشن کا عمل بھی لازمی طور پر مکمل کیا جائے۔

پاکستان کی مزید خبریں

تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
اسپورٹس ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر اسپورٹس جرنلسٹ جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی کھیلوں کی ہر خبر ان کی ادارت میں شائع ہوتی ہے۔

ہمیں فالو کریں