مواد پر جائیں
اتوار، 18 اکتوبر 2026 7 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ: صبح 11:38
بریکنگ
مصر کا سعودی عرب کے دفاع کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا اعلانجدہ ایئرپورٹ پر پروازوں کا آپریشن 45 منٹ کی معطلی کے بعد بحالفرانس اور البانیہ میں حکومت مخالف مظاہرے، متعدد عمارتیں نذرِ آتشبھارت: کولکتہ میں مذہبی تہوار کے دوران بھگدڑ، 17 افراد ہلاکسعودی عرب: امریکا اور برطانیہ کی اپنے شہریوں کو سکیورٹی الرٹ جاریپشاور: یکہ توت میں نامعلوم افراد کی رکشے پر فائرنگ سے دو خواتین جاں بحقمشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی: امریکی فضائیہ کا ری فیولنگ طیارہ مشن کے لیے تیارلاوینیا فونتانا: عریاں فن پارے تخلیق کرنے والی پہلی خاتون مصورہبلوچستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش، پی سی بی کے زیر اہتمام ٹرائلز کا انعقادامریکا: فٹبال میچ کے دوران گاڑی میدان میں گھس گئی، بچہ سمیت 2 افراد ہلاکپاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاریراولپنڈی: کہوٹہ میں موٹر سائیکل کھائی میں گرنے سے میاں بیوی جاں بحقپھیپھڑوں کے کینسر کی سرجری کے بعد پوپ لیو اسپتال سے ڈسچارج ہو کر ویٹیکن پہنچ گئےقدرت کا انوکھا کرشمہ، اندھیرے میں روشنی بکھیرنے والے مشروم دریافتجدہ میں علمی و سماجی مجلس کا انعقاد، سوشل میڈیا کے مثبت استعمال پر زورلائن آف کنٹرول پر پاک فوج اور محکمہ صحت کا فری میڈیکل کیمپلاہور میں چھٹی کا دن، شہریوں کا روایتی ناشتے کے پوائنٹس پر رشاسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خصوصی افراد کے لیے سن فلاور لین یارڈ پروگرام کا آغازاسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس کی عارضی بندش کا اعلانخیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور وفاقی اقدامات
پاکستان

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خصوصی افراد کے لیے سن فلاور لین یارڈ پروگرام کا آغاز

پاکستان کا پہلا ایئرپورٹ جہاں پوشیدہ معذوری کے حامل مسافروں کو اضافی معاونت اور خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خصوصی افراد کے لیے سن فلاور لین یارڈ پروگرام کا آغاز

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے خصوصی ضروریات کے حامل بچوں، معذور افراد اور پوشیدہ معذوری رکھنے والے مسافروں کے لیے 'سن فلاور لین یارڈ' پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ یہ پاکستان کے ہوابازی کے شعبے میں انسانی ہمدردی اور سماجی ذمہ داری کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پاکستان کا پہلا اور واحد ایئرپورٹ ہے جہاں اس نوعیت کی خصوصی سہولت متعارف کرائی گئی ہے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد خصوصی ضروریات رکھنے والے مسافروں کے لیے ہوائی سفر کو زیادہ آسان، پُرسکون اور باوقار بنانا ہے۔

سن فلاور لین یارڈ ایک مخصوص علامتی پٹا ہے جس پر سورج مکھی کے پھولوں کا نشان بنا ہوتا ہے۔ اس پٹے کو استعمال کرنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ کا عملہ اضافی معاونت، رہنمائی، وقت اور صبر کی ضرورت رکھنے والے افراد کے طور پر پہچان سکتا ہے۔

یہ سہولت بالخصوص آٹزم کے شکار بچوں، حسی مشکلات اور دیگر پوشیدہ معذوریوں کے حامل افراد اور ان کے اہل خانہ کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ ایئرپورٹ پر شور، رش اور طویل قطاریں خصوصی بچوں کے لیے ذہنی دباؤ کا سبب بن سکتی ہیں، ایسے حالات میں عملے کا تعاون ان کے سفر کو آسان بنا سکتا ہے۔

اس اہم اقدام کے پس منظر میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے منیجر اور آپریٹنگ آفیسر آفتاب گیلانی کا وژن، پیشہ ورانہ صلاحیت اور انسانیت سے محبت نمایاں ہے۔ ان کی سوچ اس حقیقت کی عکاس ہے کہ ایک کامیاب ادارہ وہی ہوتا ہے جو انتظامی امور کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ عوام کی ضروریات کو بھی سمجھے۔

اس کامیابی میں سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی، ہلالِ امتیاز (ملٹری) کی سرپرستی اور ادارہ جاتی تعاون کو بھی کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ اعلیٰ قیادت کی حوصلہ افزائی اور افسران کو کام کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہی اداروں کی ترقی کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔

سیکریٹری دفاع کا کہنا ہے کہ ایک ذہین، محبِ وطن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا حامل افسر ہی اپنے ادارے کو ترقی دے سکتا ہے اور ملک کا نام بلند کرنے میں مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔ ان کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ اپنی خدمات اور مثبت اقدامات کے ذریعے دنیا میں اپنی شناخت قائم کر رہا ہے۔

آفتاب گیلانی کی کوششیں اس امر کی مثال ہیں کہ جب کسی افسر میں ادارے کی بہتری اور انسانیت کی خدمت کا جذبہ موجود ہو تو وہ اپنے منصب کو محض انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ عوامی خدمت کا ذریعہ بنا سکتا ہے۔

اس پروگرام کی کامیابی کے لیے عملے کی مناسب تربیت، مؤثر رہنمائی اور مسلسل تعاون کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ خصوصی ضروریات کے حامل مسافر حقیقی معنوں میں اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

یہ اقدام اس پیغام کو مضبوط کرتا ہے کہ کسی ادارے کی حقیقی کامیابی صرف جدید سہولیات اور انتظامی کارکردگی میں نہیں بلکہ اس کے انسانی رویے، عوامی خدمت اور خصوصی افراد کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے جذبے میں بھی پوشیدہ ہوتی ہے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا یہ قدم ایک ایسے پاکستان کی تصویر پیش کرتا ہے جہاں خصوصی بچوں اور معذور افراد کو عزت، احترام اور سہولت فراہم کرنا ادارہ جاتی ترجیحات کا حصہ ہے۔

پاکستان کی مزید خبریں

تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
اسپورٹس و بزنس ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر اسپورٹس جرنلسٹ جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی کھیل اور کاروبار کی ہر خبر ان کی ادارت میں شائع ہوتی ہے۔

ہمیں فالو کریں