#روزنامہ پاکستان
صفحہ اول ←
ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کو اسکرین کے مسائل کا سامنا
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے پیش کیے جانے والے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کو ابتدائی صارفین کی جانب سے اسکرین میں دراڑیں پڑنے کی شکایات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

نادرا کی جانب سے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہریوں کا شیڈول جاری
وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر نادرا حکام لاہور میں شہریوں کے شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات سے متعلق مسائل براہِ راست سنیں گے۔

بارک اوباما کا ٹرمپ انتظامیہ پر کڑے وار، ایران جنگ کو بے بنیاد قرار دے دیا
سابق امریکی صدر نے اوہائیو میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

گوجرانوالہ میں ولیمے کی تقریب کو جاتے دلہا دلہن کی گاڑی پر فائرنگ، دلہن جاں بحق
گوجرانوالہ میں سمن آباد چونگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک روز قبل بیاہ کر آنے والی دلہن زندگی کی بازی ہار گئی۔

ایران کا بندر عباس کے قریب امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی ساحلی شہر کی فضائی حدود میں امریکی ساختہ ڈرون نشانہ بنایا گیا۔

شاہین شاہ آفریدی ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ڈیڑھ سو وکٹیں لینے والے پاکستانی فاسٹ بولر بن گئے
قومی ٹیم کے کپتان نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑا سنگ میل عبور کر لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا سکول و مدارس کے 5 لاکھ طلبہ میں کروم بکس تقسیم کرنے کا آغاز
وزیراعظم نے کہا کہ طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا مقصد انہیں عالمی سطح پر مقابلے کے قابل بنانا ہے۔

امریکا کی ایران پر ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے جنگی بیڑے پر تیاریاں شروع
امریکی بحریہ کے طیارہ بردار بحری بیڑے یو ایس ایس جارج واشنگٹن پر گولہ بارود کی لوڈنگ جاری ہے۔

قلعہ سیف اللہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کا اہم کمانڈر ہلاک
بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کا اہم کمانڈر عادل شاہ عرف درویش ہلاک کر دیا گیا۔

اسلام آباد میں سعودی سرمایہ کاری سے جدید تھیم پارک بنانے کا معاہدہ طے
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور شہزادہ منصور بن محمد السعود کی موجودگی میں اسلام آباد میں تھیم پارک کے قیام کا معاہدہ طے پا گیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چینی سفیر کی ملاقات، سی پیک اور تجارت پر تبادلہ خیال
دفتر خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں پائیدار امن کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری پر زور دیا۔

الیکٹرک بائیکس کے فروغ کا منصوبہ، شہریوں کو 80 ہزار روپے سبسڈی کی تجویز
ملک میں ماحولیاتی آلودگی کم کرنے اور ماحول دوست سواری کو عام کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔

پاکستان بزنس کونسل دبئی کے چیئرمین شبیر مرچنٹ کی برج ٹو بزنس 2026 میں شرکت
پاکستان بزنس کونسل دبئی کے چیئرمین شبیر مرچنٹ نے دی ویسٹن دبئی مینا سیاہی بیچ ریزورٹ اینڈ مرینا میں برج ٹو بزنس 2026 نیٹ ورکنگ نمائش میں شرکت کی۔

یورپ کے مختلف ممالک میں مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے
اٹلی، اسپین، فرانس اور بیلجیئم سمیت کئی یورپی ممالک میں عوام نے مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔

جنوبی افریقا کے خلاف آخری ٹیسٹ، آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین کی واپسی یقینی
آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین نے انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے لیے اپنی دستیابی کی تصدیق کر دی ہے۔
