مواد پر جائیں
جمعرات، 5 نومبر 2026 25 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ:
تازہ
پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم اے سی سی ایشیا کپ میں مہم کا آغاز کل کرے گیبرطانیہ میں فلسطین ایکشن پر پابندی سپریم کورٹ میں چیلنج، درجنوں گرفتاراسلام آباد میں ون کان سٹی ٹیوشن ایونیو کا قانونی قبضہ لے لیا گیا، فائیو سٹار ہوٹل بنے گا: محسن نقویعوام تنگ آئے تو اسرائیل کا وزیراعظم بن جاؤں گا، ڈونلڈ ٹرمپ کا بیانامریکی وسط المدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک جماعت کی کامیابی سے عالمی سطح پر ہلچلنائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہشین ڈائٹ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقررسالک حسین کرپشن کے ثبوت دیں یا معافی مانگیں: عظمیٰ بخاری کا مطالبہامریکہ میں مڈٹرم انتخابات: ڈیموکریٹس کی کانگریس پر شاندار کامیابیایران جنگ امریکی مڈ ٹرم انتخابات میں شکست کی بنیادی وجہ بنی: نائب صدر جے ڈی وینسامریکی مڈٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس نے کانگریس کا کنٹرول حاصل کر لیاسعودی عرب کے ساتھ تین ارب ڈالر کا قرض رول اوور ہو چکا ہے: وزیر خزانہسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز: پاکستان کی جانب سے تیز پچز تیار کرنے کا فیصلہوفاقی کابینہ نے 10 روپے کا سکہ جاری کرنے اور نئے کرنسی ڈیزائن کی منظوری دیدیکوٹ لکھپت جیل میں شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، گر کر زخمینیب اور ایف آئی اے کا اسعد محمود کو غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے پر طلبدبئی میں باکسنگ مقابلے سے قبل فیس آف کے دوران بھارتی فائیٹر نے پاکستانی حریف کو تھپڑ جڑ دیااقبال ڈے پر عام تعطیل: ملک بھر کے بینک مسلسل تین روز بند رہیں گےایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر اختلافات برقرار ہیںامریکی ریاست ٹیکساس میں ڈیموکریٹک پارٹی نے تاریخی کامیابی حاصل کر لی
پاکستان

حیدرآباد میں سڑک کے بیچ کھمبے چھوڑنا منصوبہ بندی کا حصہ تھا: مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ نے وضاحت دی ہے کہ حیسکو پر دباؤ بڑھانے کے لیے سڑک کے درمیان بجلی کے کھمبے رہنے دیے گئے۔

حیدرآباد میں سڑک کے بیچ کھمبے چھوڑنا منصوبہ بندی کا حصہ تھا: مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حیدرآباد میں سڑک کے بیچوں بیچ بجلی کے کھمبے موجود رہنے کے معاملے پر انوکھی وضاحت پیش کرتے ہوئے اسے ایک مکمل منصوبہ بندی کا حصہ قرار دیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد میں سڑک کی تعمیر کے لیے چیف سیکرٹری نے کنٹونمنٹ بورڈ سے زمین کا حصول ممکن بنایا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے حیسکو کو فنڈز جمع کروائے جانے کے باوجود ادارے نے وقت پر کھمبے نہیں ہٹائے، جس پر یہ حکمت عملی بنائی گئی کہ پہلے سڑک تعمیر کر کے ٹریفک بحال کی جائے تاکہ حیسکو پر دباؤ پڑ سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ سڑک پر ٹریفک کی آمدورفت شروع ہونے کے بعد شہریوں اور میڈیا نے اس پر آواز اٹھائی۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ اب میڈیا اور سوشل میڈیا کے شور مچانے کے بعد حیسکو نے کھمبے ہٹانا شروع کر دیے ہیں اور آج ایک سو میں سے پچیس کھمبے ہٹا دیے گئے ہیں۔ انہوں نے اس معاملے پر میڈیا اور سوشل میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ وفاقی ادارے صوبائی حکومت کی بات نہیں سنتے، اس لیے عوامی دباؤ کے ذریعے یہ کام کروایا گیا۔

سندھ کے وزیراعلیٰ نے یہ بھی واضح کیا کہ اس سڑک کا کام مکمل ہونے کے بعد حیدرآباد کے شہریوں کو آمدورفت میں بڑی آسانی فراہم ہوگی اور یہ سارا عمل ایک گرینڈ پلان کے تحت کیا گیا تھا۔

اس موضوع پر مزید خبریں

پاکستان کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں