مواد پر جائیں
جمعرات 15، جمادی الثانی 1448ھ 26، نومبر 2026ء آخری اپ ڈیٹ:
بریکنگ
وزیر اعظم نے جعلی اور غیرمعیاری ادویات کی روک تھام کیلئے محفوظ دوا ایپ کے اجرا کو اہم سنگ میل قرار دیدیاکراچی: عمارت گرنے کا واقعہ، وزیراعلیٰ سندھ کا اعلیٰ افسران کو ہٹانے کا حکماپ ڈیٹ: انٹربینک میں ڈالر ایک پیسہ سستا، نئی قیمت 276 روپے 45 پیسے ہو گئیپاکستان اور کینیا کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاقنائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا مسلم امہ میں اتحاد اور یکجہتی پر زوروزیراعظم کی این آئی ایچ اور صوبائی حکومتوں میں قریبی رابطوں کی ہدایتقیمتی پتھروں کی برآمدات بڑھانے کیلئے بین الاقوامی معیار کی لیبارٹریز قائم ہوں گیثقافت اور صحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے وفاقی وزراء کی ملاقاتملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، بالائی حصوں میں سردی کی شدت برقراروزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے سوئس سفیر اسٹیفن رے کی ملاقاتگندم کی بہتر پیداوار کیلئے پوٹاش کا استعمال ناگزیر ہے، محکمہ زراعتلاہور ریجن میں نادرا دفاتر اور وفاقی تعلیمی اداروں کے موسم سرما کے اوقات کار جاریکارڈف: ٹائسن فیوری اور انتھونی جوشوا کا مقابلہ صبح 3 بجے تک جاری رہے گامارگلہ روڈ توسیعی منصوبہ: محسن نقوی کی کام کی سست رفتاری پر برہمیخواتین کے لیے ملک بھر میں ویمن فی سی لی ٹیشن سینٹرز کا قیام ترجیح ہے، چیف جسٹس پاکستانپاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، فی تولہ اب کتنے کا ہو گیا؟سمندری غذا کے برآمد کنندگان ویلیو ایڈڈ مصنوعات پر توجہ دیں: جنید ان وار چوہدریشان ٹیٹ پی ایس ایل 12 کے لیے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقررکراچی: ایڈمن سوسائٹی عمارت گرنے کا مقدمہ درج، چار ملزمان گرفتاروفاقی وزیر اطلاعات کی سکھ یاتریوں سے ملاقات، مہمان نوازی کی تعریف
عدالت

خواتین کے لیے ملک بھر میں ویمن فی سی لی ٹیشن سینٹرز کا قیام ترجیح ہے، چیف جسٹس پاکستان

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے فیصل آباد اور میانوالی میں مراکز کے قیام کے منصوبوں کا جائزہ لیا۔

خواتین کے لیے ملک بھر میں ویمن فی سی لی ٹیشن سینٹرز کا قیام ترجیح ہے، چیف جسٹس پاکستان

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ خواتین کے لیے انصاف تک رسائی کو آسان، محفوظ اور باوقار بنانا لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کی سال 2026-27 کی اہم ترین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس مقصد کے لیے ملک بھر میں ویمن فی سی لی ٹیشن سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے تاکہ خواتین کو ایک ہی چھت تلے تمام ضروری قانونی اور عدالتی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اس سلسلے میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی لاہور برانچ رجسٹری میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کی۔ اجلاس میں ابتدائی مرحلے کے طور پر پنجاب کے دو شہروں فیصل آباد اور میانوالی میں ویمن فی سی لی ٹیشن سینٹرز اور فیملی کورٹس کے قیام کے منصوبوں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم، سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرارز کے علاوہ محکمہ مواصلات و تعمیرات پنجاب کے سیکرٹری راجہ جہانگیر انور، چیف آرکیٹیکٹ احمد مدثر اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملک گیر ڈیزائن مقابلے میں کامیاب ہونے والے آرکیٹیکٹ رضا زاہد بھی موجود تھے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان مراکز کا بنیادی مقصد خواتین کو عدالتی نظام تک رسائی میں حائل مشکلات کو دور کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ون ونڈو نظام کے تحت خواتین کو قانونی رہنمائی، عدالتی معلومات، نفسیاتی و سماجی مدد ایک ہی جگہ دستیاب ہوگی تاکہ انہیں مختلف دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔

مجوزہ مراکز کے ڈیزائن کے حوالے سے بتایا گیا کہ ان میں خواتین کی رازداری، سہولت اور سیکیورٹی کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔ مراکز میں استقبالیہ، رہنمائی ڈیسک، مخصوص انتظار گاہیں، صاف ستھرے واش رومز اور علیحدہ مشاورتی کمرے شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ بچوں کی دیکھ بھال کے لیے ڈے کیئر سینٹرز اور ثالثی کے لیے خصوصی کمرے بھی بنائے جائیں گے۔

چیف جسٹس نے اس بات پر زور دیا کہ خصوصی ضروریات کی حامل خواتین کی سہولت کو منصوبہ بندی کا لازمی حصہ بنایا جائے۔ مراکز میں ریمپس، آسان داخلی راستے اور واضح رہنما علامات نصب کی جائیں گی تاکہ معذوری کی حامل خواتین بھی بلا رکاوٹ سہولیات سے استفادہ کر سکیں۔

اجلاس میں خاندانی مقدمات کے تناظر میں بچوں اور والدین کی ملاقات کے لیے موزوں ماحول فراہم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ عمارتوں کے ڈیزائن کو مقامی ضروریات کے مطابق ڈھالا جائے اور اس ضمن میں لاہور ہائی کورٹ، لا اینڈ جسٹس کمیشن اور محکمہ مواصلات کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کو یقینی بنایا جائے۔

دریں اثنا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے لاہور بار ایسوسی ایشن اور لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے بھی ملاقات کی۔ وفد میں صدر لاہور ہائی کورٹ بار بابر مرتضیٰ خان اور دیگر عہدیداران شامل تھے۔ ملاقات میں بنچ اور بار کے درمیان تعاون اور سائلین کی سہولت کے امور پر بات چیت کی گئی۔

چیف جسٹس نے وفد کو آگاہ کیا کہ سپریم کورٹ کی لاہور برانچ رجسٹری میں پبلک فی سی لی ٹیشن سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کی طرز پر اس مرکز میں ون ونڈو نظام کے تحت 35 عدالتی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں جس سے سائلین اور وکلاء کو درپیش مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سائلین اور وکلاء کو بروقت خدمات کی فراہمی کے لیے بنچ اور بار کے درمیان قریبی رابطہ اور مشاورت ناگزیر ہے۔ انہوں نے بار کے نمائندگان کی جانب سے انصاف کی فراہمی میں تعاون کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ مؤثر باہمی تعاون سے عدالتی کارروائی کو مزید بہتر اور تیز بنایا جا سکتا ہے۔

اس موضوع پر مزید خبریں

عدالت کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں