مواد پر جائیں
اتوار 27، جمادی الاول 1448ھ 8، نومبر 2026ء آخری اپ ڈیٹ:
تازہ خبریں
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں تسلی بخش ہیں، محمد عباسپاکستان نے 23ویں ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ کا فائنل جیت لیااسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ ایسٹ کی بحالی پر ترقیاتی کام جاریملک کے 97 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم، دو کروڑ چونتیس لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسینیشناسلام آباد میں پاکستان ٹورازم، سپورٹس اینڈ فیملی فیسٹیول جاریمحمد شعیب نے دسویں شہریار میموریل پاکستان اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیااسکردو میں میاں بیوی اور بچوں کے قتل میں ملوث ملزمان کرم سے گرفتارہارون اختر نے نئی آٹو پالیسی کا حتمی مسودہ پیش کر دیایمن میں فضائی حملوں سے 25 افراد جاں بحق، 30 زخمیویمنز سپر لیگ: مانچسٹر سٹی کی ویسٹ ہیم کے خلاف بڑی کامیابی، چیلسی کا میچ ڈراپاکستان نے 23 ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیاابوظہبی چیمپئن شپ: جان رہم کی ایک شاٹ کی برتری کے ساتھ فائنل راؤنڈ میں انٹریاطالوی وزیر خارجہ کا ذاتی ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک، روس نواز ہیکرز پر الزامگیل مونفلس فرانس کی ڈیوس کپ ٹیم کے نئے کپتان مقررامریکی سینیٹر عبدالسید نے ‘حبیبی پی اے سی’ کے نام سے سیاسی کمیٹی قائم کر دیاین اے 77 گوجرانوالہ ضمنی انتخاب: عطا اللہ تارڑ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاریغزہ میں شدید بارشوں سے ستر ہزار سے زائد خیمے زیرِ آب آ گئےابوبکر طلحہ آسٹریلین اوپن جونیئرز کے کوالیفائنگ ایونٹ کیلئے جاپان پہنچ گئےپاکستان اور سوڈان کا سیکیورٹی اور سائبر کرائم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاقپاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں چار تبدیلیاں کر دیں
کھیل

محمد شعیب نے دسویں شہریار میموریل پاکستان اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا

لاہور میں ہونے والی چیمپیئن شپ کے فائنل میں محمد شعیب نے برکت اللہ کو شکست دی۔

محمد شعیب نے دسویں شہریار میموریل پاکستان اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا

قومی کھلاڑی محمد شعیب نے دسویں شہریار ملک میموریل پاکستان اوپن ٹینس چیمپیئن شپ 2026 میں مردوں کے سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے فائنل معرکے میں حریف کھلاڑی کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

یہ ٹورنامنٹ لاہور کے علاقے نشتر پارک میں واقع سپورٹس بورڈ پنجاب ٹینس اکیڈمی میں کھیلا گیا۔ ہفتے کے روز ہونے والے فائنل میں ٹاپ سیڈ محمد شعیب کا مقابلہ برکت اللہ سے ہوا۔

محمد شعیب نے سخت اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد برکت اللہ کو چھ صفر، چار چھ اور چھ تین سے شکست دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی انہوں نے چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے سر سجا لیا۔

دوسری جانب مینز ڈبلز کا ٹائٹل برکت اللہ اور یوسف خلیل کی جوڑی نے جیت لیا۔ خواتین کے سنگلز فائنل میں پاکستان کی معروف ٹینس سٹار اشنا سہیل نے مہک کوکھر کو ایک چھ اور چار چھ سے ہرایا۔

اشنا سہیل نے مہک کوکھر کے ساتھ مل کر لیڈیز ڈبلز کا فائنل بھی چھ ایک اور چھ ایک سے جیت کر ڈبل ٹائٹل کا اعزاز حاصل کیا۔ جونیئر کیٹیگریز میں فاطمہ گروپ کے ایم ایان نے غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹرپل کر ان اپنے نام کیا۔

ایم ایان نے بوائز انڈر بارہ سنگلز کے فائنل میں مصطفی عزیر رانا کو چار ایک اور چار ایک سے زیر کیا۔ انہوں نے بوائز انڈر بارہ ڈبلز کے فائنل میں ابر اہم لغاری کے ساتھ مل کر چار صفر اور ایک صفر ریٹائرڈ سے کامیابی حاصل کی۔

ایم ایان نے بوائز انڈر چودہ سنگلز کے فائنل میں ایم معاذ کو چار دو اور چار دو سے شکست دی۔ گرلز انڈر بارہ سنگلز میں ایمان شہباز نے شاہ نور عمر کو ایک چار، چار صفر اور چار ایک سے ہرایا۔

گرلز انڈر چودہ سنگلز کے فائنل میں خدیجہ خلیل نے ایمان شہباز کو چار صفر اور چار صفر سے آؤٹ کلاس کیا۔ سینئرز پینتالیس پلس ڈبلز میں ہادی حسین اور ڈاکٹر صہیب کی جوڑی نے فیاض خان اور محبوب وحید کو چھ ایک اور چھ ایک سے شکست دی۔

سینئرز پچپن پلس ڈبلز کے مقابلے میں عارف فیروز اور ڈاکٹر عارف نے سلیم اور شاداب کو چھ دو اور چھ تین سے ہرایا۔ چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی اور سابق سیکرٹری سپورٹس پنجاب فضل الرحمن تھے۔

مہمانِ خصوصی نے نصیر ملک اور رشید ملک کے ہمراہ کامیاب اور رنر اپ کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر رشید ملک نے سپانسرز اور کارپوریٹ سیکٹر کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ ایڈیشنز میں پاکستان اوپن ٹینس چیمپیئن شپ کو مزید وسعت دی جائے گی۔

اس موضوع پر مزید خبریں

کھیل کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں