مواد پر جائیں
جمعرات 15، جمادی الثانی 1448ھ 26، نومبر 2026ء آخری اپ ڈیٹ:
بریکنگ
حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلانوزیر قانون بارسٹر عقیل ملک کی ترک عدالتِ عظمیٰ کے صدر کے اعزاز میں تقریباسلام آباد میں 99واں پاکستان لرننگ فیسٹیول اختتام پذیروفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے کہکشاں مشن کنٹرول سینٹر کا افتتاح کر دیااسلام آباد میں 14 اور 15 دسمبر کو دو روزہ بین المذاہب امن کانفرنس کا انعقادچیمپئنز لیگ: آرسنل اور بورسیا ڈورٹمنڈ کا میچ ایک، ایک گول سے برابروزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیشی پارلیمانی وفد کے اعزاز میں عشائیہڈی-8 تنظیم کا صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے مستقل ورکنگ گروپ فعالمیڈیا کے بدلتے تقاضے، صحافیوں پر مالی استحکام اور تنوع پر زورپاکستان اور تھائی لینڈ کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر کتاب کی رونمائیڈی جی این سی سی آئی اے کی ایڈیشنل آئی جی ہمایوں بشیر تارڑ سے اہم ملاقاتانٹربینک مارکیٹ: امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتریبھارتی گلوکار دل جیت دوسانجھ کے بنگلور کنسرٹ کو بم حملے کی دھمکیخانپور: گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں دو روزہ خطاطی ورکشاپ اور کتاب میلے کا آغازدورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 15 رکنی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیایورپی یونین کا مالیاتی نظام نازک مرحلے میں داخل، کمیشن کا انتباہخیبر پختونخوا میں سر وی کل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین مہم مکمل، 22 لاکھ سے زائد بچیوں کی ویکسینیشنچین کا شین ژو 24 خلائی مشن تیان گونگ خلائی سٹیشن سے منسلکلیبیا کے قریب کشتی حادثہ، باجوڑ کے متعدد نوجوانوں کے ڈوبنے کا خدشہ
دنیا

برطانوی کامیڈین رسل برانڈ زیادتی اور جنسی ہراسانی کے مقدمے میں مجرم قرار

لندن کی عدالت نے معروف اداکار کو ایک بار زیادتی اور تین بار جنسی ہراسانی کا مرتکب قرار دے دیا، سزا کا اعلان پیر کو ہوگا۔

برطانوی کامیڈین رسل برانڈ زیادتی اور جنسی ہراسانی کے مقدمے میں مجرم قرار

برطانیہ کے معروف کامیڈین اور اداکار رسل برانڈ کو لندن کی ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ نے زیادتی اور جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات میں مجرم قرار دے دیا ہے۔ جیوری نے 51 سالہ اداکار کو ایک بار زیادتی اور تین بار جنسی ہراسانی کا مرتکب پایا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔

عدالتی کارروائی کے دوران رسل برانڈ کو دو دیگر زیادتی کے الزامات اور ایک بار اقدامِ ہراسانی کے الزام سے بری بھی کیا گیا۔ جج جوئیل بیناتھن نے کیس کی سماعت کے بعد کہا کہ مجرم کو پیر کے روز سزا سنائی جائے گی اور انہیں طویل قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

استغاثہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ رسل برانڈ نے اپنی شہرت اور اثر و رسوخ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔ پراسیکیوٹرز نے انہیں ایک 'بے رحم' جنسی شکاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے جرائم کا سلسلہ 1999 سے 2009 کے درمیان پھیلا ہوا تھا۔

لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کے ڈیٹیکٹو سپرنٹنڈنٹ اینڈی فرپی نے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ سزا ان خواتین کی ہمت اور استقامت کا نتیجہ ہے جنہوں نے سامنے آکر اپنے ساتھ ہونے والے مظالم کی رپورٹ کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیسے جیسے برانڈ کا پروفائل بڑھتا گیا، ان میں خواتین کے استحصال کا احساس بھی بڑھتا گیا۔

عدالت میں چھ متاثرہ خواتین نے گواہی دی جنہیں قانونی طور پر تاحیات گمنامی کا حق حاصل ہے۔ یہ تمام خواتین ایک دوسرے سے انجان تھیں، تاہم 2023 میں ایک دستاویزی فلم اور میڈیا رپورٹس میں سامنے آنے والے الزامات کے بعد انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا تھا۔

رسل برانڈ نے مقدمے کے دوران تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے تمام تعلقات باہمی رضامندی سے تھے یا پھر الزامات من گھڑت ہیں۔ تاہم جیوری نے شواہد کی روشنی میں انہیں مجرم قرار دے دیا۔

مقدمے میں سامنے آنے والے واقعات میں 2004 میں لندن کے ایک بار میں خاتون کو ہراساں کرنا، 2009 میں ایک پروموشنل پروجیکٹ کے دوران ساتھی کو ہراساں کرنا اور 2004 یا 2005 کے دوران ریڈیو اسٹیشن کی ملازمہ کے ساتھ بدسلوکی شامل ہے۔

سب سے سنگین واقعہ 2009 کا ہے جس میں ایک خاتون نے گواہی دی کہ برانڈ نے اپنے گھر پر ان کے ساتھ زبردستی زیادتی کی۔ متاثرہ خاتون کے مطابق واقعے کے بعد اداکار نے انہیں شواہد مٹانے کے لیے کہا تھا۔

رسل برانڈ ماضی میں برطانیہ کے مقبول ترین براڈکاسٹرز میں شمار ہوتے تھے اور وہ امریکی پاپ اسٹار کیٹی پی ری کے سابق شوہر بھی ہیں۔ وہ 'گیٹ ہم ٹو دی گریک' اور 'آرتھر' جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

اس موضوع پر مزید خبریں

دنیا کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں