پنجاب حکومت نے صوبے کے 6 سرکاری تعلیمی اداروں کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پبلک سیکٹر یونیورسٹیز (ترمیمی) ایکٹ 2026 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
تبدیل کیے جانے والے اداروں میں گورنمنٹ کالج لاہور، گورنمنٹ کالج فیصل آباد، گورنمنٹ کالج برائے خواتین فیصل آباد، گورنمنٹ کالج برائے خواتین سیالکوٹ، گورنمنٹ صادق کالج بہاولپور اور لاہور کالج فار ویمن شامل ہیں۔
پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کے وائس چانسلرز اور ریکٹرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ جہاں قابلِ اطلاق ہو، وہاں نئے ناموں سے لفظ 'یونیورسٹی' کو حذف کر دیا جائے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق ناموں کی تبدیلی کے باوجود ان تعلیمی اداروں کے اعلیٰ تعلیم سے متعلق تمام تر اختیارات اور فرائض بدستور برقرار رہیں گے۔ جامعات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ترمیمی ایکٹ 2026 کے مطابق ضروری اقدامات مکمل کریں۔





اپنی رائے دیں