کراچی پورٹ پر کھاد اور گندم سے لدے ہوئے دو بڑے بحری جہاز لنگر انداز ہو گئے ہیں جنہیں بندرگاہ پر فوری طور پر ترجیحی بنیادوں پر برتھ فراہم کی گئی ہے۔
اس کارروائی کے دوران کراچی پورٹ نے مجموعی طور پر ایک لاکھ ایک ہزار ٹن درآمدی کارگو کامیابی کے ساتھ ہینڈل کیا جس میں غذائی اجناس اور زرعی ضروریات کا سامان شامل ہے۔
ترجمان کے مطابق اس ہینڈلنگ کے عمل میں پچاس ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد اور اکیاون ہزار ٹن گندم کی کھیپ شامل ہے جو بندرگاہ پر اتاری گئی ہے۔
وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے اس پیشرفت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو بحری جہازوں کی بیک وقت ہینڈلنگ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی بہترین آپریشنل صلاحیت کا منہ بولتا مظہر ہے۔



اپنی رائے دیں