مواد پر جائیں
جمعرات، 15 اکتوبر 2026 4 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ: رات 2:18
بریکنگ
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آج آخری تاریخ، توسیع کا مطالبہحکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستاخیبرپختونخوا پولیس کیلئے تاریخی ریلیف پیکج، شہداء کے معاوضوں میں نمایاں اضافہوزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر تبادلہ خیالبرطانیہ میں کیمبرین پٹرول مقابلے: پاک فوج کی ٹیم نے سلور میڈل جیت لیاپی ٹی آئی سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، رانا ثنا اللہ کا غیر مشروط بات چیت پر زوریمن کا حوثی باغیوں کی جانب سے چینی ٹیکنالوجی کے استعمال کا معاملہ چین کے سامنے اٹھا دیایورپی یونین کی جانب سے یوکرین کے لیے 3.2 ارب ڈالر کی ہنگامی امداد جاریگلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے اور این ایف سی میں حصہ دینے کا مطالبہاسٹیج پر نازیبا جملوں کا معاملہ، بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کو سائبر سیل کی آخری وارننگعراق سعودی عرب کی سلامتی کے لیے پرعزم، سرزمین کسی حملے کے لیے استعمال نہیں ہوگیکینیڈا کی یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا میں انجینئرنگ اسکالرشپ کے لیے درخواستیں طلبسعودی عرب آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ایشیا سب ریجنل کوالیفائر بی کا چیمپئن بن گیاخیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں علاقائی ترقیاتی کونسل کی تشکیل کا عمل شروعگریپ فروٹ: صحت بخش فوائد اور طبی اہمیتخیبر ٹیچنگ ہسپتال: لیبارٹری ریکارڈ میں لاکھوں ٹیسٹوں کا فرق، انکوائری رپورٹ جاریوزارت خارجہ کا عوام کیلئے بڑا اقدام، ڈیجیٹل اٹیسٹیشن سسٹم کا آغازنیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان نے اپنا نیا برانڈ نیم”نیشنل گرڈ پاکستان”متعارف کرادیاذوالقرنین خان مرحوم: دیانت، اصول پسندی اور روشن عدلیہ کی میراثبالی ووڈ فلم کھوسلہ کا گھونسلہ 2 کی ریلیز تاریخ تبدیل
صحت

گریپ فروٹ: صحت بخش فوائد اور طبی اہمیت

گریپ فروٹ وٹامن سی اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور پھل ہے جو انسانی صحت کے لیے بے شمار فوائد کا حامل ہے۔

گریپ فروٹ: صحت بخش فوائد اور طبی اہمیت

گریپ فروٹ یا چکوترہ ایک انتہائی مفید اور کم کیلوریز والا پھل ہے، جسے طبی ماہرین صحت کے لیے بہترین قرار دیتے ہیں۔ یہ پھل وٹامن سی، فائبر اور متعدد اہم معدنیات کا خزانہ ہے جو جسمانی مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

تحقیقی رپورٹس کے مطابق گریپ فروٹ کا باقاعدگی سے استعمال جسم کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس خلیات کو نقصان دہ بیکٹیریا اور وائرسز کے حملوں سے بچاتے ہیں، جس سے موسمی نزلہ زکام اور دیگر انفیکشنز سے جلد نجات ممکن ہوتی ہے۔

غذائی اعتبار سے یہ پھل انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ اس کے آدھے حصے میں 52 کیلوریز، 13 گرام کاربوہائیڈریٹس، ایک گرام پروٹین، 3 گرام فائبر، وٹامن اے، پوٹاشیم، فولیٹ، میگنیشم اور تھایامین جیسے اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ یہ تمام غذائی اجزاء جسمانی افعال کو بہتر بنانے اور جسمانی ورم میں کمی لانے کے لیے ضروری ہیں۔

وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے گریپ فروٹ ایک بہترین انتخاب ہو سکتا ہے۔ طبی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کھانے سے قبل آدھا گریپ فروٹ استعمال کرنے سے 12 ہفتوں کے دوران جسمانی وزن میں 2 کلو کے قریب کمی لائی جا سکتی ہے۔

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی یہ پھل فائدہ مند ثابت ہوتا ہے کیونکہ یہ انسولین کی مزاحمت کو روکنے میں مدد دیتا ہے۔ انسولین کی سطح کو متوازن رکھ کر یہ پھل خون میں شوگر کی مقدار کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے، جس سے ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

دل کی صحت کے لیے گریپ فروٹ کا استعمال انتہائی مفید ہے، کیونکہ یہ ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل مرض کہا جاتا ہے، اور اس پھل کے استعمال سے ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے سنگین خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

گردوں کی صحت کے حوالے سے بھی گریپ فروٹ کے طبی فوائد مسلمہ ہیں۔ اس میں موجود سائٹرک ایسڈ گردوں میں پتھری بننے کے عمل کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، کیونکہ یہ پیشاب کے ذریعے جسم سے فضلہ جات کو خارج کرنے کے عمل کو بہتر بناتا ہے۔

جگر کی حفاظت کے لیے بھی یہ پھل اہم ہے، کیونکہ اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس جگر کو سوزش اور انجری سے بچاتے ہیں۔ جانوروں پر ہونے والی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اس پھل کا استعمال جگر کے دائمی امراض کے خطرات کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

گریپ فروٹ کا ایک بڑا حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے، اس کے وزن کا 88 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے جو جسم میں پانی کی کمی یعنی ڈی ہائیڈریشن کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔

جلد کی خوبصورتی اور صحت کے لیے بھی گریپ فروٹ کے فوائد نمایاں ہیں۔ اس میں موجود وٹامن سی کولیگن کی پیداوار کو بڑھاتا ہے، جو جلد کو ہموار رکھنے، نمی برقرار رکھنے اور جھریوں سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، جس سے بڑھتی عمر کے اثرات کم ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گریپ فروٹ میں موجود وٹامن سی ہڈیوں کی مضبوطی اور ان کے حجم میں کمی کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایک گریپ فروٹ میں 88 ملی گرام تک وٹامن سی ہوسکتا ہے جو دن بھر کی ضروریات کے لیے کافی ہوتا ہے۔

تاہم، یہ بات قابل ذکر ہے کہ جو افراد پہلے سے کسی بیماری کے لیے ادویات استعمال کر رہے ہیں، انہیں گریپ فروٹ کا استعمال کرنے سے قبل اپنے معالج سے مشورہ ضرور کرنا چاہیے۔

مختصراً یہ کہ گریپ فروٹ قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جسے اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کر کے صحت مند زندگی گزاری جا سکتی ہے۔ طبی جریدوں میں شائع ہونے والی تفصیلات اس پھل کی افادیت پر مہر تصدیق ثبت کرتی ہیں، بشرطیکہ اسے اعتدال کے ساتھ استعمال کیا جائے۔

صحت کی مزید خبریں

تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
اسپورٹس و بزنس ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر اسپورٹس جرنلسٹ جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی کھیل اور کاروبار کی ہر خبر ان کی ادارت میں شائع ہوتی ہے۔

ہمیں فالو کریں