مواد پر جائیں
پیر، 19 اکتوبر 2026 8 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ: رات 10:58
بریکنگ
قلات اور گوادر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک، میجر وجاہت وحید شہیدآسٹریلیا: وفاقی رکن پارلیمنٹ گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی، حالت تشویشناکدہشتگردی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جانا چاہیے: نواز شریفکراچی: سائٹ ایریا میں گارمنٹس فیکٹری کے گودام میں دوبارہ آگ بھڑک اٹھیسوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد کا معاملہ، اقرار الحسن عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقللاہور: مزنگ اڈا میں گیس سلنڈر لیک ہونے سے آگ بھڑک اٹھی، 2 افراد زخمیلاہور: گیس لیکیج سے آگ لگنے کے باعث 2 افراد زخمی، مختلف واقعات میں 4 جاں بحقحرمین شریفین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا: ڈی جی آئی ایس پی آرقصور: بجلی چوری پکڑنے پر لیسکو ٹیم پر مسلح افراد کا حملہ، مقدمہ درجمشرق وسطیٰ میں فوجی تصادم پر مکہ الائنس کا اجتماعی ڈیٹرنس حرکت میں آئے گا: ڈی جی آئی ایس پی آربلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک، میجر وجاہت وحید شہیدسعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آربالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کے ملزمان راجستھان سے گرفتارفرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے وزیرِ داخلہ کا استعفیٰ مسترد کر دیاکراچی: سٹی وارڈن کے اغوا اور تشدد کا مقدمہ، ریلوے پولیس اہلکار نامزدپاکستان ڈیجیٹل اینڈ اے آئی کمپیکٹ پر دستخط کرنے والا پہلا ملک بننے کے لیے تیارخیبرپختونخوا: خستہ حال اسکول عمارتوں میں تدریسی سرگرمیوں پر پابندی عائدقراقرم ایکسپریس 30 اکتوبر سے نجی شعبے کے حوالے کر دی جائے گیآئی جی جیل خانہ جات کو رشوت کی پیشکش، سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل گرفتارپیرو کے ائیرپورٹ پر پرواز میں آتشزدگی، تمام مسافر محفوظ رہے
دنیا

فرانس میں مہنگائی کیخلاف احتجاج پرتشدد، مہنگے برانڈز کے اسٹور لوٹ لیے گئے

فرانسیسی شہروں میں مہنگائی اور بڑھتے اخراجات کیخلاف مظاہروں کی آڑ میں لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

فرانس میں مہنگائی کیخلاف احتجاج پرتشدد، مہنگے برانڈز کے اسٹور لوٹ لیے گئے

فرانس میں مہنگائی اور اخراجات میں اضافے کے خلاف جاری احتجاجی مظاہرے بتدریج پُرتشدد شکل اختیار کر گئے ہیں، جس کے نتیجے میں دارالحکومت پیرس سمیت کئی بڑے شہروں میں بدامنی کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق ان احتجاجی اجتماعات کے دوران بعض نقاب پوش افراد نے قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے دنیا بھر میں معروف لگژری برانڈز اور قیمتی اشیا کی دکانوں کو نشانہ بنایا۔

پیرس کے علاوہ مارسیل، بورڈو اور لیل جیسے اہم شہروں میں ہونے والے ان مظاہروں میں ہزاروں افراد شریک تھے جن میں سے کچھ شرپسند عناصر نے دکانوں کے شیشے توڑ کر اندر گھسنے کی کوشش کی۔

مظاہرین کی جانب سے ایپل، لوئی وٹون اور ہرمیس جیسے عالمی شہرت یافتہ برانڈز کے آؤٹ لیٹس میں بڑے پیمانے پر لوٹ مار کی گئی اور قیمتی برقی آلات سمیت مہنگے ملبوسات چرائے گئے۔

شہروں کے مختلف حصوں میں ہونے والی اس توڑ پھوڑ اور امن و امان کی ابتر صورتحال کے باعث کئی بڑے تجارتی مراکز اور سپر مارکیٹوں کو حفاظتی اقدامات کے تحت عارضی طور پر بند کرنا پڑا۔

اطلاعات کے مطابق ان ملک گیر مظاہروں میں تقریباً پانچ لاکھ پچاس ہزار افراد نے شرکت کی، جن کی بڑی تعداد حکومت کی معاشی پالیسیوں اور مہنگائی سے تنگ آکر سڑکوں پر نکلی تھی۔

احتجاج کے دوران مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئیں، جن کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

انتظامیہ نے امن و عامہ کی بحالی کے لیے سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے بڑے پیمانے پر مظاہرین کو حراست میں لیا ہے تاکہ شہروں میں مزید توڑ پھوڑ کے خطرے کو روکا جا سکے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے مظاہروں کی آڑ میں ہونے والے اس تشدد اور برانڈز کے اسٹورز میں لوٹ مار کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

فرانسیسی صدر نے متعلقہ حکام کو واضح ہدایت جاری کی ہے کہ اس ناخوشگوار صورتحال کے ذمہ دار تمام افراد کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

حکومتی حلقوں کی جانب سے اب متاثرہ تجارتی علاقوں کی بحالی اور کاروباری برگان کے تحفظ کے ساتھ ساتھ آئندہ ایسے واقعات کو روکنے کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ فرانس میں یہ عوامی احتجاج محض مہنگائی تک محدود نہیں بلکہ اس میں تعلیمی سہولتوں کی کمی، سرکاری خدمات کے گرتے ہوئے معیار اور حکومتی اخراجات پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

عوامی سطح پر پائی جانے والی اس بے چینی اور عدم اطمینان نے ملک کے مختلف حصوں میں سیاسی و سماجی تناؤ کو بڑھا دیا ہے جس سے نمٹنے کے لیے حکومتی سطح پر کوششیں جاری ہیں۔

دنیا کی مزید خبریں

تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
اسپورٹس و بزنس ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر اسپورٹس جرنلسٹ جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی کھیل اور کاروبار کی ہر خبر ان کی ادارت میں شائع ہوتی ہے۔

ہمیں فالو کریں