مواد پر جائیں
جمعرات 15، جمادی الثانی 1448ھ 26، نومبر 2026ء آخری اپ ڈیٹ:
بریکنگ
وزیر اعظم نے جعلی اور غیرمعیاری ادویات کی روک تھام کیلئے محفوظ دوا ایپ کے اجرا کو اہم سنگ میل قرار دیدیاکراچی: عمارت گرنے کا واقعہ، وزیراعلیٰ سندھ کا اعلیٰ افسران کو ہٹانے کا حکمسمندری غذا کے برآمد کنندگان ویلیو ایڈڈ مصنوعات پر توجہ دیں: جنید انوار چوہدریشان ٹیٹ پی ایس ایل 12 کے لیے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقررکراچی: ایڈمن سوسائٹی عمارت گرنے کا مقدمہ درج، چار ملزمان گرفتاروفاقی وزیر اطلاعات کی سکھ یاتریوں سے ملاقات، مہمان نوازی کی تعریففیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کا نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہراولپنڈی: خواتین کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے والا ملزم گرفتاراسلام آباد میں نئے کنونشن و ایکسپو سینٹر کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیاہائر ایجوکیشن کمیشن کا ہیلتھ ایجوکیشن اصلاحات پر قومی مشاورتی اجلاسپاکستان اور چین کے درمیان خلائی تعاون کا نیا دور شروع ہو گیا، احسن اقبالمانچسٹر یونائیٹڈ اور اسپورٹنگ سی پی کا ۲-۲ برابر کا مقابلہیونیورسٹی آف مالاکنڈ میں پاکستان اور چین کے خلائی تعاون پر خصوصی تقریبلیبر ون جیمز کی شاندار کارکردگی، فلاڈیلفیا 76 رز نے میامی ہیٹ کو شکست دے دیسرگودھا یونیورسٹی میں پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کے اعزاز میں دستاویزی فلم کی نمائشایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلوں پر نوٹس جاریاٹلی کے ٹینس اسٹار یانک سنر گھٹنے کی سرجری کے باعث آسٹریلین اوپن سے باہراسلام آباد: ہائیکنگ ٹریلز 3 اور 5 کل بند رہیں گےپاکستان اور مالدیپ کے درمیان مئی 2027 تک براہِ راست پروازوں کا آغاز متوقعپاکستان سٹاک مارکیٹ کے لیے 2027 کا سال بہتر رہنے کی توقع
کھیل

شان ٹیٹ پی ایس ایل 12 کے لیے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر اس سے قبل گلوبل سپر لیگ میں بھی فرنچائز کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

شان ٹیٹ پی ایس ایل 12 کے لیے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اہور قلندرز نے آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (ایچ بی ایل پی ایس ایل 12) کے آئندہ سیزن کے لیے ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شان ٹیٹ لاہور قلندرز کے لیے نئے نہیں ہیں۔ وہ رواں سال گیانا میں ہونے والی گلوبل سپر لیگ (جی ایس ایل) 2026 میں بھی ٹیم کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ کام کر چکے ہیں۔ اس دوران ان کی محنت، کھیل کو سمجھنے کی صلاحیت اور فاسٹ بولرز کی کارکردگی بہتر بنانے کے انداز کو ٹیم میں کافی سراہا گیا۔

شان ٹیٹ آسٹریلیا کی جانب سے کھیلنے والے تیز ترین بولرز میں شمار ہوتے ہیں اور 2007 میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔ کوچنگ کے شعبے میں بھی انہیں خاصا تجربہ حاصل ہے۔ وہ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کی مختلف ٹیموں اور پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں، جہاں انہیں شاہین آفریدی اور دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

اپنی تقرری کے حوالے سے شان ٹیٹ نے کہا:

"میں لاہور قلندرز کا آئندہ پی ایس ایل سیزن کے لیے ہیڈ کوچ مقرر ہونے پر بہت خوش ہوں۔ رواں سال گیانا میں گلوبل سپر لیگ کے دوران ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے بعد مجھے اچھی طرح سمجھ آ گئی ہے کہ یہ فرنچائز کن اصولوں اور اقدار پر یقین رکھتی ہے۔ مجھے محسوس ہوا کہ میری کوچنگ کے اصول بھی سیمین اور لاہور قلندرز کی سوچ سے کافی حد تک ملتے ہیں، اسی لیے اس ذمہ داری کو قبول کرنا میرے لیے ایک آسان فیصلہ تھا۔

پاکستان کی قومی ٹیم کے ساتھ کام کرنے اور شاہین کے ساتھ وقت گزارنے کی وجہ سے مجھے یہاں کے کرکٹ ماحول اور کھلاڑیوں کو سمجھنے کا بھی اچھا موقع ملا۔ گزشتہ چند سالوں میں خطے کی دیگر ٹیموں کے ساتھ کام کرتے ہوئے بھی میں نے لاہور قلندرز کے بارے میں بہت کچھ سنا ہے کہ یہ فرنچائز کس طرح آگے بڑھ رہی ہے۔ اب اس تعلق کو مزید آگے بڑھانا اور ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سنبھالنا میرے لیے ایک خاص لمحہ ہے۔

میں آنے والے سیزن کے لیے بہت پُرجوش ہوں۔ سیمین، شاہین اور تمام کھلاڑیوں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے اور اس بہترین فرنچائز کا دوبارہ حصہ بننے کا منتظر ہوں۔ لاہور قلندرز اور پی ایس ایل کے ساتھ وابستہ ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔”

شان ٹیٹ کی واپسی پر لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سیمین رانا نے کہا:

"ہم شان ٹیٹ کو ایک بار پھر قلندرز فیملی میں خوش آمدید کہتے ہوئے بہت خوش ہیں۔ اس بار وہ ہماری ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ وہ ہماری سوچ، کھلاڑیوں اور اپنے پُرجوش مداحوں کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ان کا تجربہ اور جیتنے کا جذبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 میں ٹیم کو نئی کامیابیوں کی طرف لے جانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ ہم شان کو ان کی تقرری پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔”

لاہور قلندرز شان ٹیٹ کی قیادت میں ایک مضبوط اور یادگار سیزن کھیلنے کے لیے پُرعزم ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کی مسلسل حمایت کی منتظر ہے۔

شان ٹیٹ کا شمار دنیا کے تیز ترین بولرز میں ہوتا ہے اور وہ 2007 میں ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔ کوچنگ کے شعبے میں انہیں خاصا تجربہ حاصل ہے اور وہ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کی مختلف ٹیموں اور پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں جہاں انہیں شاہین آفریدی اور دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا ماننا ہے کہ شان ٹیٹ کی شمولیت سے ٹیم کی حکمت عملی مزید بہتر ہوگی۔ فرنچائز نے پی ایس ایل کے 12 ویں ایڈیشن کے لیے تیاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور شان ٹیٹ کی تقرری کو اس سلسلے میں ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

اس موضوع پر مزید خبریں

کھیل کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں