مواد پر جائیں
جمعہ 16، جمادی الثانی 1448ھ 27، نومبر 2026ء آخری اپ ڈیٹ:
بریکنگ
پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان اسلام آباد میں سہ فریقی دفاعی اجلاس کا آغازکراچی: ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید لاش برآمد، ہلاکتیں 7 ہو گئیںاپ ڈیٹ: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور بالائی حصوں میں سرد رہنے کا امکاناپ ڈیٹ: بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے اسپیکر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ کراچی پہنچ گئےاپ ڈیٹ: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 11,500 روپے کا بڑا اضافہنوجوانوں میں کاروباری سوچ اور جدت کا فروغ معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، بلال اظہر کیانیبلوچستان میں مسافر بسوں کے ذریعے ایرانی تیل کی نقل و حمل پر پابندیامریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر ہیکرز کا کامیاب حملہقطر گرینڈ پری کی پہلی پریکٹس: کییمی انٹونیلی نے پہلی پوزیشن سنبھال لیبھارتی تنظیم نے پاکستانی ڈرامے پر نیٹ فلکس کو ڈیڈ لائن دے دیاسلام آباد میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے سی ڈی اے اور نسٹ میں مفاہمتی یادداشت پر اتفاقکم عمری کی شادی بچیوں کو بنیادی حقوق سے محروم کرتی ہے: شیری رحمانوزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا تمام اضلاع میں سستے بازار قائم کرنے کا حکم، تین روز میں قابل عمل سفارشات طلبپنجاب کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کے حق میں نہیں ہوں: بلاول بھٹوڈومیسٹک کرکٹ کھلاڑیوں کی اصل نرسری ہے، انٹرنیشنل کرکٹ میں کارکردگی دکھانے کیلئے ردھم ضروری ہے، عامر جمالٹی سن فیوری کی اہلیہ نے شیزوفرینیا کے دعویٰ کی تردید کردیوزیراعظم شہباز شریف کی ایس ایم ایز کو آسان قرضوں کی فراہمی کے لیے ہدایاتاسلام آباد میں جوہری سلامتی کے عالمی نیٹ ورک کا 15واں سالانہ اجلاس اختتام پذیرحسن ابدال سے سکھ یاتریوں کا قافلہ سخت سیکیورٹی میں کرتارپور روانہجماعت اسلامی کا مینار پاکستان جلسہ 6 دسمبر تک ملتوی
کاروبار

نوجوانوں میں کاروباری سوچ اور جدت کا فروغ معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، بلال اظہر کیانی

نوجوانوں میں کاروباری سوچ اور جدت کا فروغ معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، بلال اظہر کیانی

نوجوانوں میں کاروباری سوچ اور جدت کا فروغ معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، بلال اظہر کیانی

نوجوانوں میں کاروباری سوچ اور جدت کا فروغ معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، بلال اظہر کیانی راولپنڈی۔ 27 نومبر: راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) کے زیر اہتمام گلوبل انٹرپرینیورشپ ویک 2026 کی اختتامی تقریب اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں نوجوانوں میں کاروباری سوچ، جدت اور خود روزگار کے فروغ پر زور دیا گیا۔

تقریب میں وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات بلال اظہر کیانی، وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ، آر سی سی آئی کے پیٹرن ان چیف سہیل الطاف، صدر نوشیروان خلیل خان، کاروباری رہنماؤں، صنعتکاروں، نوجوان کاروباری افراد، ماہرین تعلیم اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

ترجمان آر سی سی آئی کے مطابق وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیوں اور صنعت کے درمیان روابط مضبوط بنانے کے لیے راولپنڈی چیمبر کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔

طلبہ کو کامیاب کاروباری شخصیات اور صنعتی اداروں سے متعارف کرانے سے انہیں کاروبار کے عملی تقاضوں کو سمجھنے اور مستقبل کے لیے بہتر تیاری کرنے میں مدد ملتی ہے۔

وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات بلال اظہر کیانی نے نوجوانوں میں کاروباری رجحان، جدت اور خود روزگار کے فروغ کے لیے راولپنڈی چیمبر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی وزارت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں سرکاری ملازمتوں کے حصول کو ترجیح دینے کا رجحان پایا جاتا ہے، جبکہ دنیا میں حقیقی ترقی اور خوشحالی کا راستہ ملازمتوں کی تلاش کے بجائے کاروبار اور انٹرپرینیورشپ کے فروغ سے ہموار ہوتا ہے۔

نوجوانوں کو کاروبار کے مواقع فراہم کرکے نہ صرف روزگار پیدا کیا جا سکتا ہے بلکہ ملکی معیشت کو بھی مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے پاکستان کی جغرافیائی اور تزویراتی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی تجارت کے اہم سنگم پر واقع ہے اور ملک میں ترقی، سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، جس سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

آر سی سی آئی کے پیٹرن ان چیف سہیل الطاف اور صدر نوشیروان خلیل خان نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کی کاروباری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں معاشی سرگرمیوں میں مؤثر کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے چیمبر کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے گلوبل انٹرپرینیورشپ ویک کے انعقاد میں تعاون کرنے والی جامعات، شراکت دار اداروں، اسپانسرز اور آرگنائزنگ ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور بالخصوص چیئرمین ایونٹ قاضی محمد احسن اور وائس چیئرمین فیضان رفیق کی محنت اور لگن کو سراہا۔

تقریب کے دوران "کاروباری انقلاب: پاکستان کے معاشی مستقبل کی نئی تشکیل" کے موضوع پر پینل ڈسکشن بھی منعقد ہوئی، جس کی میزبانی چیئرمین ایونٹ قاضی محمد احسن نے کی۔

پینل میں سابق صدر آر سی سی آئی اور چیئرمین زیڈ ایل کے گروپ زاہد لطیف خان، سری لنکا میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر اور ماہر تعلیم جنرل (ر) شاہد ہاشم، ڈائریکٹر ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب منیزہ درانی اور صدر انٹرپرینیورز آرگنائزیشن شعیب ظفر نے شرکت کی۔

پینلسٹس نے پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے، جدت پر مبنی کاروبار کی حوصلہ افزائی اور ملک کے معاشی مستقبل کو مستحکم بنانے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان کے مطابق گلوبل انٹرپرینیورشپ ویک 2026 کے تحت بحریہ یونیورسٹی، نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز، ٹی ایم یو سی روٹس، راولپنڈی ویمن یونیورسٹی اور پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کے ساتھ مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔

ان سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ کو اپنے کاروباری آئیڈیاز پیش کرنے، نئے کاروباری مواقع تلاش کرنے اور صنعت سے وابستہ شخصیات کے ساتھ روابط قائم کرنے کا موقع فراہم کیا گیا، جس کا مقصد نوجوانوں میں کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینا اور انہیں عملی میدان میں آگے بڑھنے کے لیے تیار کرنا تھا۔

تقریب کے اختتام پر آر سی سی آئی کی جانب سے نوجوانوں میں انٹرپرینیورشپ کے فروغ، تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان روابط کو مزید مستحکم بنانے اور کاروباری مواقع کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اس موضوع پر مزید خبریں

کاروبار کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں