مواد پر جائیں
جمعرات، 5 نومبر 2026 25 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ:
بریکنگ
کرسٹیانو رونالڈو کا انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلاناپ ڈیٹ: وزیراعظم کا پیٹرول ریلیف نہ دینے والے پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکموسیم اکرم کا افغانستان پریمیئر لیگ میں شرکت سے انکارپولیو سے پاک پاکستان کا حصول بڑا چیلنج ہے، وزیراعظم شہباز شریفپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 7 فروری 2027 کو ہوگاوکٹر ومبنیاما کے 52 پوائنٹس کے شاندار کھیل سے سپرز کی ڈلاس میورکس پر کامیابیامریکی ریاست کولوراڈو میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہیسوات: خاتون سے زیادتی میں ملوث 2 پولیس اہلکار گرفتار، مقدمہ درجفیڈرل کانسٹیٹیوشنل کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کو ایم پی او کیسز سننے سے روک دیاآبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز اور ٹگ بوٹ میں آگ لگ گئی، ایرانی پاسداران انقلاب کا دعویٰبینک آف پنجاب نے پاکستان کا پہلا ماسٹر کارڈ ورلڈ ایلیٹ متعارف کرا دیاآٹزم کے شکار افراد میں پارکنسنز کے مرض کا خطرہ دو گنا زیادہ ہونے کا انکشافوی رات کوہلی کی شاندار بیٹنگ، بھارت نے نیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میں شکست دے دییو ایف سی کے سربراہ ڈانا وائٹ کا اسلام مخاچیف کو فائٹس بڑھانے کا مشورہلندن: عوامی مقامات اور ٹرانسپورٹ پر فیشل ریکگنیشن کیمروں کا منصوبہ تیاربھارت: چاکلیٹ کے تنازع پر 12 سالہ لڑکی نے 4 سالہ بچے کو قتل کر دیاپاکستان 23 ویں ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیاامریکی وسط مدتی انتخابات: فلوریڈا اور جارجیا میں تاریخی نتائج سامنے آ گئےعالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی، بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا امکانکامو کا یوئیفا چیمپئنز لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ، لینس کو ایک کے مقابلے میں نو گول سے شکست
پاکستان

پولیو سے پاک پاکستان کا حصول بڑا چیلنج ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم نے ملک میں پولیو کے حالیہ کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسدادِ پولیو کیلئے مربوط حکمتِ عملی تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں انسدادِ پولیو پر منعقدہ ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ایک بڑا چیلنج ضرور ہے، تاہم حکومت کا عزم اس چیلنج سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔

وزیراعظم نے انسدادِ پولیو مہمات میں مصروف فرنٹ لائن ورکرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی سکیورٹی اور رسائی کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے وفاقی وزراء اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر چاروں صوبوں کا دورہ کریں اور وزرائے اعلیٰ و چیف سیکرٹریز کے ساتھ مشاورت کر کے ایک ہفتے کے اندر انسدادِ پولیو کا مربوط لائحہ عمل تیار کریں۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع خیبر سے پولیو کا ایک نیا کیس سامنے آنے کے بعد رواں سال ملک میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 9 ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2026 کے دوران خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر سے 3، بنوں سے 3 اور شمالی وزیرستان سے ایک کیس رپورٹ ہوا، جبکہ سندھ کے اضلاع کراچی شرقی اور سجاول سے ایک ایک کیس سامنے آیا۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ضلع خیبر سے رپورٹ ہونے والے تمام کیسز افغانستان کے پولیو وائرس سے جڑے ہوئے ہیں، اور سرحد پار سے نقل و حرکت پولیو کے پھیلاؤ کی ایک بڑی وجہ ہے۔

حکام نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ پنجاب میں فروری 2025 سے اب تک پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، جبکہ بلوچستان میں بھی 2025 اور 2026 کے دوران کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان پہلے ہی پولیو سے پاک قرار دیے جا چکے ہیں، جبکہ سندھ کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مقدار میں کمی دیکھی گئی ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پولیو سے متاثرہ اور حساس علاقوں میں حفاظتی ٹی کہ جات کی کوریج کو مزید بہتر بنایا جائے اور معمول کی امیونائزیشن کے عمل کو تیز کیا جائے۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء مصدق ملک، احد خان چیمہ، سید مصطفیٰ کمال، عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ اور فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق نے شرکت کی۔

اس موضوع پر مزید خبریں

پاکستان کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں