بین الاقوامی ہاکی کھلاڑی، ایشین چیمپئن اور گولڈ میڈلسٹ سردار ریاست کو وحید مانو ڈویژنل ہاکی ٹورنامنٹ منسہرہ 2026 میں ہیرو آف دی میچ قرار دے دیا گیا۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں کھلاڑی کی شاندار کارکردگی کا بھرپور اعتراف کیا گیا۔
تقریب کے دوران ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں گولڈ میڈل اور سندِ تعریف پیش کی گئی۔ منتظمین اور شائقین کی جانب سے کھلاڑی کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی گئی۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سردار ریاست کا کہنا تھا کہ ہاکی کے کھیل میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے سخت محنت، لگن اور عزم کی بنیادی اہمیت ہوتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کھلاڑیوں کو میدان میں اترنے سے پہلے بھرپور تیاری کرنا چاہتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان نسل میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں مناسب پلیٹ فارم فراہم کیا جائے۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں۔





اپنی رائے دیں