Home / پاکستان / فیصل آباد : ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، بدنام زمانہ انتہائی مطلوب انسانی سمگلرگرفتار

فیصل آباد : ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، بدنام زمانہ انتہائی مطلوب انسانی سمگلرگرفتار

فیصل آباد : ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، بدنام زمانہ انتہائی مطلوب انسانی سمگلرگرفتار
مکوآنہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل فیصل آباد نے اہم کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ انتہائی مطلوب انسانی سمگلرگرفتار کرلیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق انسانی سمگلر طاہر ندیم کے خلاف 30 سے زائد مقدمات درج تھے، ملزم کیخلاف ایف آئی اے فیصل آباد سرکل میں 14 مقدمات اور 3 انکوائریاں بھی درج تھیں ۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف فیصل آباد کے مختلف تھانوں میں فراڈ کے تحت 16 مقدمات بھی درج تھے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے متعدد شہریوں سے جعل سازی اور بیرون ملک ملازمت کے نام پر کروڑوں روپے لوٹے، ملزم شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے یورپ، کینیڈا، جاپان و دیگر ممالک بھیجنے میں ملوث تھا ، ملزم فیصل آباد کے شہریوں سے جعل سازی اور فراڈ کرنے میں بھی ملوث رہا۔حکام کے مطابق ماضی میں ملزم کے خلاف 6 مقدمات میں چالان میں جمع کروایا گیا تھا۔ ملزم مذکورہ مقدمات میں عدالتی مفرور بھی ڈکلیر ہوا تھا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے 25 پاکستانی پاسپورٹس، جعلی بینک مہریں برآمد کر لی گئی، ملزم سے مختلف ممالک کے جعلی ویزے، چیک بکس، اسٹاپ پیپرز اور متعدد چیکس بھی برآمد ہوئے ہیں ۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے کے نتیجے میں ملزم کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar