Home / شوبز / ”میں ہوں شاہد آفریدی ” لکھنے کا معاوضہ نامور کمپنی کا لیپ ٹاپ لیا تھا’ واسع چوہدری کا انکشاف

”میں ہوں شاہد آفریدی ” لکھنے کا معاوضہ نامور کمپنی کا لیپ ٹاپ لیا تھا’ واسع چوہدری کا انکشاف

لاہور(ڈیلی پاکستان لائن)نامور مصنف، اداکار و میزبان واسع چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہانہوںنے 2013 میں پیش کی جانے والی فلم ”میں ہوں شاہد آفریدی ” کو تحریر کرنے کامعاوضہ ایک نامور کمپنی کا لیپ ٹاپ لیاتھا۔ایک انٹر ویو میں واسع چوہدری سے جب سوال کیاگیا کیا آپ نے ہمایوں سعید سے فلم ”میں ہوں شاہد آفریدی ”کے معاوضے کے بدلے لیپ ٹاپ دینے کا کہا تھا۔جس کی واسع چوہدری نے تصدیق اور کہا کہ اس وقت مجھے لیپ ٹاپ چاہیے تھا ،مجھے معلوم تھا معاوضہ ملنا ہے لیکن اس وقت مجھے نامور کمپنی کے لیپ ٹاپ چاہیے تھااوراس وقت وہ لیپ ٹاپ کافی زیادہ مقبول تھا تومیں نے ہمایوں کو کہا کہ یہی دے دیں۔2011 میں اس لیپ ٹاپ کی قیمت لاکھ 16 ہزار تھی ،یہ بہت کم معاوضہ ہے ڈراموں میں اس سے کہیں زیادہ ملتا ہے۔ واسع چوہدری نے بتایا کہ ان کوانہی کی فرمائش پرملنے والا لیپ ٹاپ اب خراب ہو چکا ہوا ہے۔

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar