Home / صفحۂ اول / ئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے

ئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے

آئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے 12مارچ کو دبئی روانہ ہوں گے تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کااجلاس 13سے15مارچ تک دبئی میں شیڈول ہے۔

آئی سی سی بورڈ میٹنگز کے ساتھ چیف ایگزیکٹو میٹنگ بھی شیڈول ہے۔محسن نقوی کیساتھ پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر بھی ہمراہ ہونگے۔ اجلاس کی سائیڈ لائن پر پی سی بی حکام دیگر بورڈز حکام سے ملاقات کریں گے۔آئی سی سی کے اجلاس میں بھارتی بورڈ کے نمائندوں سے بھی بات چیت ہونے کا امکان ہے۔آئی سی سی کے اجلاس میں امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔اگلے برس پاکستان میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی کے انتظامات پر بھی بات ہو گی۔

About Daily Pakistan

Check Also

ایشین گیمز کرکٹ : بنگلہ دیش نےپاکستان کو6 وکٹوں سے ہراکر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے 19 ویں ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلوں کے تیسری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar