Home / پاکستان / انضمام الحق سینئر کے بعد جونیئر مینز کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ بھی مقرر

انضمام الحق سینئر کے بعد جونیئر مینز کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ بھی مقرر

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انضمام الحق کو جونیئر مینز کرکٹ سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جب کہ وہ سینئر سلیکشن کمیٹی کی سربراہی کرتے رہیں گے۔
چار رکنی سینئر سلیکشن کمیٹی میں توصیف احمد، وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر شامل ہیں۔ جونیئر سلیکشن کمیٹی میں عامر نذیر، جاوید حیات، محمود حامد، نوید لطیف، سلمان احمد اور ثناء اللہ بلوچ شامل ہیں۔
جونیئر سلیکشن کمیٹی کا پہلا کام سری لنکا انڈر 19 کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان انڈر 19 سکواڈ کا انتخاب کرنا ہے۔سری لنکا انڈر 19 ٹیم ایک چار روزہ اور پانچ 50 اوور کی سیریز کھیلنے کے لیے 12 اکتوبر کو کراچی پہنچیں گی۔

About Muhammad Imran Khan

Check Also

ایشین گیمز کرکٹ : بنگلہ دیش نےپاکستان کو6 وکٹوں سے ہراکر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے 19 ویں ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلوں کے تیسری …

Skip to toolbar