Home / پاکستان / مسلم لیگ نواز نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ساتھ مل کر ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا

مسلم لیگ نواز نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ساتھ مل کر ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا

لاہور:09 جنوری ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ نواز نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ساتھ مل کر ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ نواز لیگ سندھ میں پیپلزپارٹی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات میں امیدوار میدان میں نہیں اتارے گی.

جنرل سیکرٹری ن لیگ احسن اقبال نے کہا امید ہے پی ڈی ایم کی جماعتیں ن لیگ کی جیتی ہوئی نشستوں پر ہونیوالے ضمنی الیکشن میں ساتھ دیں گی۔ماڈل ٹاؤن میں مریم نواز اوراحسن اقبال کی زیر صدارت ن لیگ کی مرکزی پارلیمانی بورڈ کااجلاس ہوا جس میں ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب کی 3 نشستوں پر پی ڈی ایم کا مشترکہ امیدوار لانے پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال کا کہناتھاکہ سینیٹ میں الیکشن کامیدان بھی خالی نہیں چھوڑیں گے۔

احسن اقبال کاکہنا تھا کہ عمران خان اور ان کی جماعت فارن فنڈنگ کیس کا این آر او لے کر بیٹھی ہے ، لندن پلان فارن فنڈنگ سے ہوا، بھارتی اور اسرائیلی فنڈنگ سے ملک میں بد امنی پیدا کرتے رہے، وزیر اعظم کی کوئٹہ آمد پر احسن اقبال کا کہناتھاکہ حکومت نے انسانی مسئلے کو مسلک سے جوڑا جس پر اسے شرم آنی چاہیے، عمران خان پانچ سال پورے کر گئے تو پھر کوئی وزارت عظمیٰ کا امیدوار بننے کو تیار نہیں ہوگا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی لاہور میں پارٹی کے پارلیمانی بورڈاجلاس میں شرکت کی جس میں ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدواروں سےمتعلق مشاورت کی گئی، حتمی منظوری سابق وزیراعظم نواز شریف دیں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar