Home / انٹر نیشنل / امریکی کانگریس ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے امریکی صدر ٹرمپ کو پاگل قرار دے دیا

امریکی کانگریس ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے امریکی صدر ٹرمپ کو پاگل قرار دے دیا

واشنگٹن: 9 جنوری ( ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی کانگریس ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے امریکی صدر ٹرمپ کو پاگل قرار دے دیا اور انہیں اقتدار سے نکالنے کی تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔ امریکی پارلیمنٹ پر حملے میں مبینہ کردار ادا کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہد صدارت کے آخری ایام میں مواخذے کا خطرہ لاحق ہے۔
ڈیموکریٹس کی جانب سے امریکی صدر کے خلاف چار صفحات پر مشتمل مواخذے کا مسودہ تیار کر لیا گیا جسے پیرکو ایوان نمائندگان میں پیش کیا جائے گا۔ مسودے میں کہا گیا ہےکہ ٹرمپ قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہیں انہیں جلد عہدے سے برطرف کیا جائے۔
اسپیکر نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ انہوں نے چیئرمین آف دی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مارک ملی سے ملاقات کی ہے جس میں غیر متوازن صدر کی ایٹمی کوڈ تک رسائی سمیت انتہائی حساس معاملات پر گفتگو ہوئی۔ نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ ایک پاگل صدر کو حاصل غیر معمولی اختیارات امریکی قوم کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔
دوسری جانب نومنتخب صدر جوبائیڈن نے ٹرمپ کی جانب سے ان کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے کے بیان کو خوش آئند قرار دیا۔ صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بائیڈن کا کہنا تھا کہ یہ ان چند باتوں میں سے ایک ہے جس پر وہ ٹرمپ سے اتفاق کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں منتازع بیانات پر ٹرمپ اور ٹوئٹر حکام میں بھی آنکھ مچولی جاری ہے،کچھ دیر کے لیے اکاؤنٹ کھولے جانے کے بعد ٹوئٹر انتظامیہ نے امریکی صدر کا اکاؤنٹ اب مستقل طور پر بند کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایسا فسادات کو مزید بڑھاوا دینے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar