Home / دہشتگردی کے خلاف جنگ / عراق میں داعش کا حملہ،11 افراد ہلاک

عراق میں داعش کا حملہ،11 افراد ہلاک

عراق میں داعش کا حملہ،11 افراد ہلاک

بغداد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عراق میں داعش کے ایک حملے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔عراقی مشترکہ آپریشنز کی کمان گاہ کے مطابق داعش نے دیالہ نامی شہر کے ایک دیہات پر حملہ کر دیا جس میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔گزشتہ روز ہونے والے حملے میں مقدادیہ قصبے کے قریب الحواشہ گاں میں “بے گناہ شہریوں” کو نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے بتایا کہ مسلح افراد نے اپنے حملے میں کئی گاڑیوں اور نیم خودکار بندوقوں کا استعمال کیا۔سیکورٹی ادارے کے دو افسران نے میڈیا کو بتایا کہ داعش کے جنگجوں نے پہلے دو گاں والوں کو اغوا کیا تھا اور پھر تاوان کے مطالبات پورے نہ ہونے پر گاں پر دھاوا بول دیا تھا۔ان کے مطابق زخمی اور ہلاک ہونے والے سب افراد عام شہری تھے۔ایک ٹویٹر پوسٹ میںعراقی صدر برہم صالح نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عراق کو غیر مستحکم کرنے کی ایک نفرت انگیز کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو اپنی سلامتی کو بڑھانے، سیکورٹی کے خلا کو دور کرنے اور داعش کے خطرے کو کم نہ سمجھنے کی ضرورت ہے۔اپنے عروج کے دور میں داعش نے اپنی خود ساختہ “خلافت” کے تحت عراق اور ہمسایہ ملک شام میں وسیع علاقے کو کنٹرول کر لیا تھا۔2017 میں ملک میں داعش کی بڑی حد تک شکست کے بعد سے عراق میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے والے حملے بہت کم ہو گئے تھے۔ اس سال کے اوائل میں شائع ہونے والی اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ عراق اور شام میں داعش کے تقریباً 10,000 جنگجو سرگرم ہیںاور اب بھی کارروائیاں کرتے ہوئے اکثر سیکیورٹی فورسز، پاور اسٹیشنز اور دیگر انفراسٹرکچر کو نشانہ بنارہے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar