Home / پاکستان / الیکشن ٹریبونل نے پرویز رشید کی اپیل مسترد کرتے ہوئے انہیں سینیٹ الیکشن کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

الیکشن ٹریبونل نے پرویز رشید کی اپیل مسترد کرتے ہوئے انہیں سینیٹ الیکشن کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

لاہور: 23 فروری( ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ نواز کے رہنماء پرویز رشید کو لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے بھی سینیٹ الیکشن کے لیے نا اہل قرار دے دیا.
پرویز رشید نے ریٹرننگ افسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل میں اپیل دائر کی.الیکشن ٹریبونل کے سنگل رکنی بینچ جسٹس شاہد وحید نے پرویز رشید کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا اور ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ الیکشن ٹریبونل نے پرویز رشید کی اپیل مسترد کرتے ہوئے انہیں سینیٹ الیکشن کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

ٹریبونل کے فیصلے کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ کاغذات رکوانے ہوں تو کہتے ہیں پرویز رشید سے پیسے لینے ہیں اور پرویز رشید پیسے دینے آئے تو کہیں پیسے نہیں لیتے، پنجاب ہاؤس کی انتظامیہ تحریک انصاف والوں کی انتظامیہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے خلاف میں سپریم کورٹ میں رٹ دائر ہے، اور جب تک سپریم کورٹ فیصلہ نہیں کرتی وہ پیسے میری ذمہ داری نہیں بنتی۔ واضح رہے کہ پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی کے وکیل نے اعتراض کیا تھا اور ریٹرننگ افسر نے پنجاب ہاؤس انتظامیہ کا نادہندہ ہونے کی بنا پر ان کے کاغذات مسترد کیے تھے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar