Home / پاکستان / جہاں عدالتوں کا احترام ختم ہو جائے وہاں خونی انقلاب آتا ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان

جہاں عدالتوں کا احترام ختم ہو جائے وہاں خونی انقلاب آتا ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان

جہاں عدالتوں کا احترام ختم ہو جائے وہاں خونی انقلاب آتا ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان

راولپنڈی فروری 23 (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان کا کہنا ہے کہ جہاں عدالتوں کا احترام ختم ہو جائے وہاں خونی انقلاب آتا ہے۔

ہائیکورٹ بار راولپنڈی کی جانب سے جسٹس طارق عباسی اور جسٹس مشتاق کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے کہا کہ مظلوم اور مفلوک الحال افراد کو فوری انصاف دینا ہوگا، وقت بدل چکا اب تعلیم یافتہ اور معاشی طور پر مضبوط لوگ انصاف کے لیے عدالتوں کا رخ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں عدالتوں کا احترام ختم ہو جائے وہاں خونی انقلاب آتا ہے،

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا کہنا تھاکہ کیسز میں بے جا تاریخ دینے سے پرہیز کیا جائے، ریڈر کے ذریعے آنکھیں بند کرکے ڈیڑھ دو ماہ کی تاریخ نہ دی جائے، جو جج اپنی ذمہ داری صحیح ادا کرتا نظر نہ آیا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar