Breaking News
Home / پاکستان / سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور فوری گرانے کا حکم دیدیا، عدالت عظمی نے نسلہ ٹاور کے ساتھ ساتھ تجوری ہائٹس سے متعلق بھی رپورٹس طلب کرلیں

سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور فوری گرانے کا حکم دیدیا، عدالت عظمی نے نسلہ ٹاور کے ساتھ ساتھ تجوری ہائٹس سے متعلق بھی رپورٹس طلب کرلیں

سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور فوری گرانے کا حکم دیدیا، عدالت عظمی نے نسلہ ٹاور کے ساتھ ساتھ تجوری ہائٹس سے متعلق بھی رپورٹس طلب کرلیں
کمشنر صاحب،عدالت نے جو کام کرنے کو آپ سے کہا تھا وہ ہوا کہ نہیں،چیف جسٹس کا کمشنر کراچی سے استفسار
نسلہ ٹاور پر آپریشن کا آغاز کر دیا ہے،اس سلسلے میں عدالت سے رہنمائی درکار ہے،کمشنرکراچی
آپ سیدھی بات کریں، کتنی عمارت گرائیںبتائیں؟نسلہ ٹاور کی عمارت گرائی ہے یا نہیں،کیا آپ کا یہاں سے جیل جانے کا ارادہ ہے، چیف جسٹس کمشنرکراچی پر برہم
کیا آپ اپنے گھر میں کھڑے ہیں، یہ طریقہ ہے کورٹ سے بات کرنے کا؟ زیادہ اسمارٹ بننے کی کوشش نہ کریں، جسٹس قاضی امین کا کمشنرکراچی سے سوال
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور فوری گرانے کا حکم دیدیا، عدالت عظمی نے نسلہ ٹاور کے ساتھ ساتھ تجوری ہائٹس سے متعلق بھی رپورٹس طلب کرلیں۔بدھ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میںچیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بینچ نے نسلہ ٹاور کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے کمشنر کراچی سے استفسار کیا کہ کمشنر صاحب،عدالت نے جو کام کرنے کو آپ سے کہا تھا وہ ہوا کہ نہیں۔ کمشنر کراچی نے بتایا کہ اس سلسلے میں عدالت سے رہنمائی درکار ہے اس پر چیف جسٹس نے کمشنر کراچی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ سیدھی بات کریں، کتنی عمارت گرائیںبتائیں؟نسلہ ٹاور کی عمارت گرائی ہے یا نہیں۔کیا آپ کا یہاں سے جیل جانے کا ارادہ ہے۔چیف جسٹس گلزاراحمد سے کمشنرکراچی نے درخواست کی کہ میری بات سنیں،میں کچھ بتانا چاہتا ہوں۔ اس پر جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیئے کہ آپ کے خلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی ہوگی،آپ کو معلوم ہے کہ آپ کہاں کھڑے ہیں؟۔دورانِ سماعت کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے عدالتِ عظمی کو بتایا کہ ہم نے نسلہ ٹاور پر آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ کمشنر کراچی مسلسل توہین عدالت کررہے ہیں اور کیا یہ کمشنر کہلانے کے لائق ہے؟ آپ کو یہاں سے سیدھا جیل بھیجیں گے۔ عہدہ چھوڑ دیں، آپ کے کرنے کا کام نہیں۔آپ سمجھتے ہیں وقت نکال لیں گے اس طرح۔کمشنر کراچی اقبال میمن نے چیف جسٹس پاکستان سے درخواست کی کہ سر میری بات سنیں۔جسٹس قاضی امین نے کمشنر سے سوال کیا کہ کیا آپ اپنے گھر میں کھڑے ہیں، یہ طریقہ ہے کورٹ سے بات کرنے کا؟ زیادہ اسمارٹ بننے کی کوشش نہ کریں۔کمشنر کراچی نے کہا کہ سر میں عمارت گرانے کی کوشش کر رہا ہوں۔چیف جسٹس نے کمشنر کراچی سے کہا کہ آپ کوشش کو چھوڑیں، یہاں سے سیدھا جیل جائیں۔کمشنر کراچی نے کہا کہ سر میں آپ کو کچھ سمجھانے کی کوشش کر رہا ہوں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہم سمجھ رہے ہیں، آپ نہیں سمجھ رہے، صرف ٹائم پاس کر رہے ہیں۔چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے کمشنر کراچی سے متعلق سوال کیا کہ یہ کس گریڈ کا آفیسر ہے؟ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ کمشنر کراچی گریڈ 21 کا آفیسر ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا گریڈ 21 کے آفیسر کا کورٹ میں بات کرنے کا یہ طریقہ ہوتا ہے؟ تجوری ہائٹس کو بھی اب تک مسمار نہیں کیا گیا۔کمشنر کراچی نے جواب دیا کہ تجوری ہائٹس کو گرانے کا کام جاری ہے۔چیف جسٹس گلزاراحمد نے مزید برہم ہوتے ہوئے حکم دیا کہ کمشنرکراچی ابھی جائیں اورنسلہ ٹاور کو گرائیں، کراچی کی ساری مشینری لے کر نسلہ ٹاور کو گرانا شروع کردیں۔چیف جسٹس نے مزید ہدایت کی کہ تجوری ہائٹس کو بھی آج گرا کر رپورٹ پیش کریں۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

ٹیکس قوانین کے بنیادی اصول سادہ ،آسان ہیں’چیف کمشنر آر ٹی او لاہور احمد شجاع خان

لاہور ٹیکس بار کے زیر اہتمام ”پاکستان میں ٹیکس قوانین کے بنیادی اصول ”کے عنوان …

قتل و غارت کرنیوالے بلوچستان ہی نہیں، پورے پاکستان کے دشمن ہیں’وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قتل و …

پنجاب میں پتنگ بازی ناقابلِ ضمانت جرم قرار، 7سال تک قید ہوگی

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد؛ خلاف ورزی …

الیکشن کے بعد سے بلاول خود کو ٹرمپ کا فیملی فرینڈ مشہور کرواتے رہے ‘ مسرت جمشید چیمہ

محسن نقوی، بلاول نے پیسے دے کر جو پاسز خریدے وہ بھی منسوخ ہو گئے …

ریفنڈز کیلئے ہزاروں درخواستیں پڑی ہیں لیکن ادائیگی نہیں ہو رہی’ پاکستان ٹیکس ایڈوائزرزایسوسی ایشن

ایف بی آر ریفنڈز کے عمل کو آسان بنائے،فاسٹر سسٹم کی طرح انکم ،سیلز ٹیکس …

کاروباری رہنمائو ں کو فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کیا جائے ‘ راجہ وسیم حسن

تجارتی مراکز کے علاقوں میں پارکنگ پلازوں کی تعمیر کو ترجیح دی جائے’ صدر لوہا …

Skip to toolbar