Home / انٹر نیشنل / بلغاریہ میں نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے نو افراد ہلاک

بلغاریہ میں نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے نو افراد ہلاک

بلغاریہ میں نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے نو افراد ہلاک

یمبول(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز مشرقی بلغاریہ میں ایک نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے نو معمر افراد ہلاک ہو گئے۔فائر ڈپارٹمنٹ کے سربراہ تیہومیر ٹوٹیف نے پبلک بی این ٹی ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ آگ شام 6:00 بجے کے قریب روئیک گاوں میں ایک پرانی اسکول کی عمارت میں لگی جسے بزرگوں کے لیے نگہداشت کے گھر میں تبدیل کیا گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے آگ لگنے کے وقت گھر میں موجود 58 افراد میں سے نو افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اہلکار نے مزید کہا کہ دیگر رہائشیوں کو عمارت سے نکال لیا گیا تھا جبکہ ان میں کچھ جن کے پھپھڑوں میں دھواں بھر گیا تھا انہیں فوری طور پر طبی امدا مہیا کی گئی۔کیئر ہوم کی ڈائریکٹر ملینا مزورک نے نجی بی ٹی وی چینل کو متاثرین کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ “متاثرین کی حتمی تعداد ہے۔”کسی بھی اہلکار نے آگ لگنے کی ممکنہ وجہ پر تبصرہ نہیں کیا۔ بلغاریہ کے جنوب مشرقی قصبے سلوین میں ایک کورونا وائرس وارڈ میں لگنے والی آگ میں نومبر کے اوائل میں تین مریض ہلاک ہو گئے تھے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar