Home / دہشتگردی کے خلاف جنگ / آسٹریلیا نے حزب اللہ کو مکمل طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

آسٹریلیا نے حزب اللہ کو مکمل طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

آسٹریلیا نے حزب اللہ کو مکمل طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا نے حزب اللہ کے تمام یونٹس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا کی جانب سے صرف حزب اللہ کے اسلحہ کے یونٹ کو دہشتگرد تنظیم کے زمرے میں شامل کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی وزیر داخلہ کیرن اینڈریوز کا کہنا ہے کہ حزب اللہ سے دہشتگردانہ حملوں کا خطرہ ہے اور یہ دہشتگرد تنظیموں کی مدد کرتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا کو حزب اللہ سے اصل خطرہ ہے۔واضح رہے کہ کئی مغربی ممالک نے حزب اللہ کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا ہے۔ کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جو تنظیم کے سیاسی ونگ کو منظوری دینے کے معاملے پر تذبذب کا شکار ہیں کیونکہ انہیں ڈر ہے کہ اس سے لبنان کو خطرہ اور حکام کے ساتھ روابط میں خلل پیدا ہوسکتا ہے۔حزب اللہ، سیاسی جماعت اور شدت پسند تنظیم، دونوں کے طور پر سرگرم ہے۔ اس کے علاوہ یہ گروپ لبنان کی شعیہ برادری کو بنیادی سہولیات بھی فراہم کرتا ہے۔حزب اللہ کی ممبرشپ یا اسے مالی امداد فراہم کرنے پر اب سے آسٹریلیا میں پابندی ہوگی۔یاد رہے کہ آسٹریلیا میں لبنان سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد رہائش پذیر ہے۔آسٹریلیا نے یہ فیصلہ کرنے کی وجہ بیان نہیں کی۔ تاہم یہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب لبنان سیاسی اور معاشی بحران سے باہر نکلنے کی کوشش کررہا ہے۔لبنان کی تقریبا 80 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے رہ رہی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar