Home / دلچسپ و عجیب / گاوں میں خواتین کو نائیٹی پہننے پر 2 ہزار روپے جرمانہ ۔ مقامی پنچایت کافیصلہ

گاوں میں خواتین کو نائیٹی پہننے پر 2 ہزار روپے جرمانہ ۔ مقامی پنچایت کافیصلہ

حیدر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آندھراپردیش کے ایک گاوں میں خواتین کو نائیٹی پہننے پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا مقامی پنچایت نے فیصلہ کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ خواتین نائیٹی پہن کر ہی سڑکوں پر دن کے اوقات میں

 مختلف کاموں کے لئے نکل رہی ہیں جس سے معاشرہ پر غلط اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے گاوں کے بزرگوں نے یہ اعلان کروایا کہ صبح 7 بنے سے شام 7 بجے تک نائیٹی پہن کر بچوں کو اسکول چھوڑنے، مارکٹ ،کرانہ دکان یا کسی بھی کام کے لئے سڑکوں پر آنے والی خاتون کو 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
مقامی پنچایت نے نائیٹی پہن کر سڑک پر آنے والی خواتین کی اطلاع دینے والے کو ایک ہزار روپے انعام دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے گاوں کے بزرگوں کے فیصلے کی سوشل میڈیا میں مخالفت اور خیرمقدم کیا جا رہا ہے ۔محکمہ ریونیو اور پولیس نے اس فیصلے کی اطلاع پر گاوں کا دورہ کرتے ہوئے خواتین کی راے حاصل کی ہے

About Daily Pakistan

Check Also

دنیا بھر میں مجموعی طور پر اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت گھٹ کر آدھی رہ گئی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ‘سیو …

Skip to toolbar