Home / انٹر نیشنل / چکنی مٹی سے انسان بنانے کا انوکھا فن

چکنی مٹی سے انسان بنانے کا انوکھا فن

خدا نے انسان کو لاجواب صلاحیتوں دی ہیں جنہیں وہ بروئے کار لا کر اپنی فنکارانہ قابلیت کا اظہار کرتا رہتا ہے. ایسا ہی چین کے صوبے چانگشا سے تعلق رکھنے والا اسٹریٹ آرٹسٹ یان جنہائی ہے جو منٹوں میں کسی بھی انسان کا پُتلا بناتے ہیں اور ان کی خاص بات یہ ہے کہ وہ اس پُتلے کو اتنے کم وقت میں بے حد نَفاست سے بناتے ہیں کہ وہ ہو بہو اصلی انسان جیسا دکھتا ہے۔
یان جنہائی ایک اسٹریٹ آرٹسٹ ہیں یعنی وہ شہر کی گلیوں میں بیٹھ کر اپنی ماہرانہ صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہیں، کچھ روز قبل کسی نے ان کے کام کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی جس کے بعد یہ بے حد مشہور ہوگئے اور سوشل میڈیا پر ہر کسی نے ان کی تعریفیں ہوئیں۔
ویڈیو میں یہ گلی کے کسی عام انسان کا پُتلا انتہائی خوبصورتی کے ساتھ اپنے ہاتھوں اور ایک چُھری کی مدد سے بنا رہے ہیں جس نے سب کو حیران کردیا ہے۔
یہ پُتلا بنانے کے لیے یہ چکنی مٹی کا استعمال کرتے ہیں جب کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاں یہ پُتلا بنا رہے ہیں وہاں روشنی بھی بہت ہی کم ہے اور اس کے باوجود ان کے جادوئی کام نے لوگوں کی خوب داد سمیٹی۔

About Muhammad Imran Khan

Check Also

پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید تناو¿ کے باوجود ایک بار پھر سرکاری ویزوں کا اجرا

پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید تناو¿ کے باوجود ایک بار پھر سرکاری ویزوں کا …

Skip to toolbar