Home / پاکستان / میر شکیل الرحمن کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 اگست تک توسیع

میر شکیل الرحمن کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 اگست تک توسیع

میر شکیل الرحمن کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 اگست تک توسیع

عدالت نے آئندہ سماعت پر میاں نواز شریف، ہمایوں فیض رسول اور میاں بشیر احمد کو بھی طلب کرلیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں نیب عدالت نے 34 سال پرانے پرائیویٹ پراپرٹی کے خریداری معاملے میں گرفتار جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 اگست تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر میاں نواز شریف، ہمایوں فیض رسول اور میاں بشیر احمد کو بھی طلب کرلیا۔

احتساب عدالت کے جج اسد علی نے میر شکیل الرحمٰن کیخلاف 34 سال پرانے پرائیویٹ پراپرٹی کے خریداری معاملے میں دائر ریفرنس کی سماعت کی۔عدالت نے استفسار کیا کہ تمام ملزم حاضر ہیں ؟

نیب کےپراسکیوٹر حارث قریشی نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن زیر حراست ہیں ، نواز شریف بیرون ملک مفرور ہیں، جبکہ اس وقت کے ڈی جی ایل ڈی اے ہمایوں فیض رسول اور ڈائریکٹر لینڈ میاں بشیر احمد کو گرفتار نہیں کیا گیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ میر شکیل الرحمٰن کو کیوں پیش نہیں کیا گیا؟

میر شکیل الرحمٰن کے وکیل نے بتایا کہ کورونا ایس او پیز کےتحت 31 جولائی تک زیر حراست ملزموں کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ میر شکیل الرحمٰن کو نیب نے درخواست کی جانچ پڑتال کے مرحلے پر اچانک گرفتار کرلیا تھا، جبکہ وہ نیب سے مکمل تعاون کررہے تھے۔احتساب عدالت نے میر شکیل الرحمٰن، ہمایوں فیض رسول، میاں بشیر احمد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 5 اگست تک ملتوی کر دی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar