Home / انٹر نیشنل / متحدہ عرب امارات کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے پر مکمل اطمینان کا اظہار

متحدہ عرب امارات کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے پر مکمل اطمینان کا اظہار

متحدہ عرب امارات کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے پر مکمل اطمینان کا اظہار

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید النہیان نے جمعرات کو کہا ہے کہ ان کا ملک نہیں چاہتا کہ کوئی اور حزب اللہ یمن میں ظاہر ہو۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے پر مکمل اطمینان اور تسلی ہے۔ وہ جلد ہی اسرائیل کا دورہ کریں گے۔اماراتی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان بات چیت کے بغیر خطے میں امن کے بارے میں بات کرنا ممکن نہیں ہے۔اماراتی وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار واشنگٹن ڈی سی میں اپنے امریکی ہم منصب انٹنی بلنکن اور اسرائیلی یائر لیپڈ کے ساتھ سہ فریقی ملاقات کے دوران کیا۔اس موقعے پر امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ امن معاہدوں پر دستخط کرنے والے ممالک کا دائرہ بڑھانا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ک متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ سیملاقات میں شام اور ایران کے بارے میں بات کی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar