Home / پاکستان / صوبہ بھر کی یونین کونسلز بھی بحال ،سیکرٹریز یونین کونسلز کو چیئرمینز کو رپورٹ کرنے کے احکامات جاری

صوبہ بھر کی یونین کونسلز بھی بحال ،سیکرٹریز یونین کونسلز کو چیئرمینز کو رپورٹ کرنے کے احکامات جاری

صوبہ بھر کی یونین کونسلز بھی بحال ،سیکرٹریز یونین کونسلز کو چیئرمینز کو رپورٹ کرنے کے احکامات جاری

محکمہ بلدیات کے تمام ملازمین کوبھی اپنی متعلقہ یونین کونسلز میں فوری رپورٹ کرنے کاحکم،نوٹیفکیشن جاری

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلدیاتی اداروں کی بحالی پر تیزی سے عملدرآمدجاری ہے ،صوبہ بھر کی یونین کونسلز بھی بحال کر دی گئیں ۔ محکمہ بلدیات نے سیکرٹریز یونین کونسلز کو متعلقہ لوکل گورنمنٹ کے چیئرمینز کو رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں جبکہ محکمہ بلدیات کے تمام ملازمین کوبھی اپنی متعلقہ یونین کونسلز میں فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نورالامین مینگل کی ہدایات پر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا جس کے تحت یونین کونسل کے سیکرٹریز متعلقہ چیئرمینوں کے ماتحت اپنے فرائض سر انجام دیں۔نوٹیفکیشن میںکہا گیا ہے کہ سیکرٹریز اور دیگر عملہ بلدیاتی نظام غیر فعال ہونے سے قبل جن یونین کونسلز میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے اب وہاں سے دوبارہ کام کا آغاز کردیں۔یونین کونسل کے تمام ملازمین کا انتظامی انچارج ڈی جی لوکل گورنمنٹ ہوگا ۔بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بعد بڑے پیمانے پر ٹرانسفرز پوسٹنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar