Home / رائے / صدر عارف علوی معذور افراد کی بحالی کے مشن کو ذاتی طور پر لیڈ کریں

صدر عارف علوی معذور افراد کی بحالی کے مشن کو ذاتی طور پر لیڈ کریں

تحریر

ملک مظہر نواز نوناری

تعلیم دوست شخصیت شہزاد رائے ہمارے ملک کے قومی ہیرو اور ہردلعزیز گلوکار ہیں لیکن چند روز قبل مجھ پر یہ عقدہ کھلا کہ وہ بہترین گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین سماجی شخصیت بھی ہیں وہ اس طرح کہ ان کی صدرِ پاکستان جناب عارف علوی کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں صدرِ پاکستان نے ان کی سماجی سرگرمیوں اور فلاحی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ساتھ ہی انہیں معاشرے کے سپیشل افراد کی بحالی کیلئے خصوصی مہم چلانے کیلئے کہاجس کی شہزاد رائے نے ہامی بھر لی یہ بات جہاں صدر پاکستان کی معذور افراد کے لیے محبت کو ظاہر کرتی ہے وہیں اس بات کا تقاضا بھی کرتی ہے کہ صدرِ پاکستان معذور افراد کے لیے بذات خود اپنا کردار ادا کریں۔ ایک شہزاد رائے کی وجہ سے کتنے معذور معذوری سے نکل کر بحالی کے عمل میں شامل ہوں گے کیونکہ پاکستان میں معذور افراد کی تعدادڈیڑھ سے پونے دو کروڑکے لگ بھگ ہے۔لہذا میری صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان سے دست بستہ اپیل ہے کہ وہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو معذور افراد کی بحالی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کریں۔

یہ حقیقت ہے کہ آپ کے پاس ذاتی اختیارات نہیں ہیں مگر اس کے با وجود آ پ ملک کے آئینی صدر ہیں۔معذور افراد کے بارے میں آ پ کی دی گئی ہدایات وفاقی یا صوبائی حکومتیں ردی کی ٹوکری میں نہیں پھینکیں گی۔خصوصاً جہاں جہاں پاکستان تحریک انصاف کی حکومتیں ہیں وہ معذور افراد کی بحالی کے لیے آپ کی دی گئی تجاویز کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھیں گی اور آپ کی تجاویز کا احترام کریں گی۔معذور افراد کے کئی مسائل ہیں مگر دو مسائل فوری حل ہونے کا تقاضا کرتے ہیں۔
1۔ بے روزگاری جس نے معذور افراد کو ذہنی اور نفسیاتی مریض بنا دیا ہے۔
2۔ معذور افراد کے احساسات،جذبات اور عزتِ نفس کو مجروع کیا جاتا ہے۔اگر یہ مسائل فوری طور پر حل کر دیے جائیں تو یہ افراد زندگی کے دھارے میں شامل ہو کر ایک اچھی اور خوشگوار زندگی بسر کر سکتے ہیں۔ویسے تو دیگر مسائل بھی ہیں جیسے انصاف تک رسائی میں رکاوٹ،ہر قسم کی ٹرانسپورٹ میں کرایوں میں 50% فیصد رعایت، ہسپتالوں میں مفت علاج معالجہ،ان میں کسی ایک پر بھی عمل درآمد نہیں ہو رہا۔ان پر عمل درآمد کو یقینی بنا یا جانا چاہیے۔

جناب صدر ساری وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنے ترقیاتی بجٹ میں سے 100 ارب روپے معذور افراد کی بحالی کے لیے مختص کریں اور اس سے معذور افراد کو روزگار شروع کرنے کے لیے مالی امداد دیں جیسے کوئی معذور کریانہ سٹور بنا لے ایسے معذور افراد جن کی معذوری حساس نوعیت کی ہے اور وہ چارپائی کے ہوکر رہ گئے ہیں ان کے لیے ماہانہ وظیفہ جو کم از کم 15000/-روپے ہو۔

ہمارے ایسے معذور بہن بھائی جن کی ٹانگ،بازو کٹے ہوئے ہیں ان کے لیے جرمنی یا آسٹریلیاسے مصنوعی اعضاء درآمد کیے جائیں ان اعضاء سے معذور چل بھی سکتا ہے اور دو کلو تک اپنے ہاتھوں سے وزن بھی اٹھا سکتا ہے اور واش روم میں آسانی سے جا سکتا ہے دوسرے لفظوں میں اسے واش روم جانے کے لیے کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

جنابِ صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب عارف علوی صاحب معذور افراد امید کرتے ہیں کہ انشا ء اللہ آپ ان کی بحالی کے لیے اپنا کردار انتہائی احسن طریقے سے ادا کریں گے بلکہ میں یہاں تک کہوں گا کہ آپ معذور افراد کو اپنی اولاد
سمجھتے ہوئے ایک باپ کا کردار ادا کریں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar