Home / پاکستان / حکومت کا وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ

حکومت کا وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ

حکومت کا وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی منظوری دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شوکت ترین کو باقاعدہ سینیٹر بنانے کی خوشخبری ایک دو روز میں سنا دی جائے گی۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کے پاس بطور سینیٹر منتخب ہونے میں 17 دن ہیں کیونکہ انہیں پارلیمینٹ کا ممبر منتخب کرنے کیلئے 6 ماہ کی مدت 16 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔ اگر حکومت انہیں مدت ختم ہونے سے پہلے سینیٹر منتخب نہیں کرتی تو وہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ بن جائیں گے اور وزیر خزانہ کے عہدے کیلئے حکومت کو سیاسی چہرہ تلاش کرنا پڑے گا، جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تین سالہ دور حکومت میں اب تک 4 وزیر خزانہ تبدیل ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کو سینٹ میں لانے کے لئے کون سا سنیٹر استعفیٰ دے گا؟ اس کا فیصلہ دو دن میں کیاجائیگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر خزانہ شوکت ترین نے سینیٹر منتخب ہونے کی مدت ختم ہونے سے متعلق معاملے پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ کہیں نہیں جا رہے کیونکہ انہیں مکمل یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان انہیں بطور سینیٹر منتخب کر لیں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar