Home / پاکستان / حکومتی اتحاد کو بڑا دھچکا، پی ڈی ایم کے امیدوار یسف رضا گیلانی سینیٹر منتخب ہو گئے.

حکومتی اتحاد کو بڑا دھچکا، پی ڈی ایم کے امیدوار یسف رضا گیلانی سینیٹر منتخب ہو گئے.

اسلام آباد: 03 مارچ (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں سینٹ کی جنرل نشست پرحکومت کو اکثریت کے باوجود سکشت کا سامنا کرنا پڑا. متحدہ اپوزیشن کے امیدوار سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی حکومتی امیدوار عبدالحفیظ شیخ کو پیچھے دھکیل کر سینیٹر منتخب ہوگئے ۔
قومی اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ کے نتیجے میں حکومت کے امیدوار عبدالحفیظ شیخ ناکام قرار پائے ہیں جبکہ یوسف رضا گیلانی سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔ عبدالحفیظ شیخ کے پولنگ ایجنٹ نے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست دی تھی تاہم دوبارہ گنتی میں بھی یوسف رضا گیلانی ہی کامیاب قرار پائے۔اسلام آباد سے خواتین کی نشست پر ن لیگ کی فرزانہ کوثر اور تحریک انصاف کی فوزیہ ارشد کے درمیان مقابلہ تھا۔ اس مقابلے میں تحریک انصاف کی فوزیہ نے ارشد نے 174 ووٹ حاصل کیے اور سینیٹر منتخب ہوئیں۔
ریٹرننگ افسر کے مطابق 340 ووٹ کاسٹ ہوئے.حکومتی اتحاد کے پاس 181 جب کہ اپوزیشن نشستوں پر موجود جماعتوں کے پاس 160 نشستیں تھیں۔پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے 169 جبکہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے امیدوار عبدالحفیظ شیخ نے 164 ووٹ حاصل کئے. الیکشن میں سات ووٹ مسترد قرار دیئے گئے جبکہ جماعت اسلامی کے مولانا عبدالاکبرچترالی نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا

سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 99 ہے لیکن خواتین کی نشستوں پر اسے 106 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ خواتین کی نشست پر پیپلز پارٹی کی پلوشہ خان 60 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائی ہیں ۔ پیپلز پارٹی کی دوسری امیدوار رخسانہ شاہ نے 46 ووٹ حاصل کیے لیکن وہ نشست جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں۔

بلوچستان

جنرل سیٹ پر جمعیت علمائے اسلام کے غفور حیدری، بلوچستان نیشنل پارٹی کےامیدوار محمد قاسم، بلوچستان عوامی پارٹی کے سرفراز احمد بگٹی، منظور احمد کاکڑ، پرنس احمد عمر احمدزئی اور عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ارباب عمر فاروق کامیاب ہوگئے ہیں۔ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر جے یو آئی کے کامران مرتضٰی کامیاب ہوگئے ہیں اور باپ کے سعید احمد ہاشمی کامیاب قرار پائے۔ خواتین کی نشستوں پر باپ کی ثمینہ ممتاز اور پی ڈی ایم کی نسیمہ احسان کامیاب ہوئی ہیں جبکہ اقلیتی نشست پر باپ کے دھنیش کمار جیت گئے ہیں۔

سندھ

سندھ میں سینیٹ کی جنرل، خواتین اور ٹیکنوکریٹ سمیت کل 11 نشستوں پر انتخابا ہوئے جس کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق جنرل نشستوں پر پیپلز پارٹی کی شیریں رحمان، 22 ووٹ ،جام مہتاب ڈہر، 19 ووٹ، سلیم مانڈوی والا، 20 ووٹ ، تاج حیدر، 20 ووٹ ، شہادت اعوان 19 ووٹ ، فیصل سبزواری، ایم کیو ایم، 22 ووٹ، فیصل واوڈا، تحریک انصاف، 20 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے. خواتین کی نشستوں پر پلوشہ خان، پیپلز پارٹی، 60 ووٹ، ،خالدہ اطیب، ایم کیو ایم، 57 ووٹ لےکر کامیاب ہوئیں. ٹیکنو کریٹ نشستوں پرفاروق ایچ نائیک، پیپلز پارٹی، 61 ووٹ ،سیف اللہ ابڑو، تحریک انصاف، 57 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے.

خیبر پختونخوا

تحریک انصاف کی فلک ناز چترالی، ثانیہ نشتر، دوست محمد، ڈاکٹر ہمایوں مہمند، شبلی فراز اور عوامی نیشنل پارٹی کے ہدایت اللہ کامیاب ہوئے.

ا

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar