Breaking News
Home / صفحۂ اول / جے شاہ نے آئی سی سی چیئرمین کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

جے شاہ نے آئی سی سی چیئرمین کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ نے کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی چیئرمین شپ سنبھال لی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جے شاہ نے آئی سی سی کے چیئرمین کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری سنبھال لی۔

آئی سی سی چیئرمین منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے بیان میں جے شاہ نے کہا کہ آئی سی سی چیئرمین شپ کی ذمے داری ان کے لیے اعزاز کی بات ہے، تمام بورڈ ممبران اور ڈائریکٹرز کی حمایت اور اعتماد کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کھیلوں کے لیے ایک دلچسپ وقت ہے کیونکہ ہم لاس اینجلس 2028 اولمپک کی تیاری کررہے ہیں اور ایسے میں ہم دنیا بھر میں شائقین کے لیے کرکٹ کو زیادہ پرکشش بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ 35 سالہ جے شاہ آئی سی سی کے سب سے کم عمر چیئرمین ہوں گے اور اس عہدے پر ان کا انتخاب بلا مقابلہ ہوا ہے۔آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے کی مدمت ملازمت مکمل ہو گئی ہے، گریگ بارکلے کے عہدے کی میعاد 30 نومبر تک تھی، وہ مسلسل دو مرتبہ اس عہدے پر فائز رہے لیکن تیسری مدت کے لیے انھوں نے دوڑ میں حصہ لینے سے انکار کر دیا۔

جے شاہ نے اپنے بیان میں خواتین کی کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں خواتین کے کھیل کو مزید ترقی دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر کرکٹ کے بے پناہ امکانات ہیں، میں آئی سی سی ٹیم اور رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں تاکہ ان مواقع سے فائدہ اٹھایا جاسکے اور کرکٹ کو نئی بلندیوں پر لے ج جاسکے۔

جے شاہ کرکٹ کے انتظامی معاملات کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، انہوں نے 2009 میں گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کیا اور اس دوران احمد آباد میں دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم بنوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

جے شاہ نے 2019 میں بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) میں شمولیت اختیار کی اور سب سے کم عمر سیکریٹری بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

انہوں نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور آئی سی سی کی فنانس اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

About Muhammad Imran Khan

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar