Home / پاکستان / این اے 249ضمنی انتخاب ،پولنگ عملہ کی تعیناتی اور ٹریننگ کے مراحل پیشہ وارانہ انداز میں مکمل کر لیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن

این اے 249ضمنی انتخاب ،پولنگ عملہ کی تعیناتی اور ٹریننگ کے مراحل پیشہ وارانہ انداز میں مکمل کر لیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن

این اے 249ضمنی انتخاب ،پولنگ عملہ کی تعیناتی اور ٹریننگ کے مراحل پیشہ وارانہ انداز میں مکمل کر لیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن

پاکستان رینجرز کے اہلکاران پریذائیڈنگ افسران کےساتھ ریٹرننگ افسر کے دفتر سے انتخابی سامان کی وصولی اورانتخاب مکمل ہونے کے بعد واپسی تک ہمراہ رہیں گے، بیان

اسلام آباد اپریل 27 (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ حلقہ NA-249 میں ضمنی انتخاب 29اپریل کو ہو گا، انتخاب کو پرامن اور قانون کے مطابق منعقد کرانے کے حوالے تمام انتظامات الیکشن کمیشن کی جانب سے بشمول پولنگ عملہ کی تعیناتی اور ٹریننگ کے مراحل پیشہ وارانہ انداز میں مکمل کر لیے گئے ہیں اس ضمن میں الیکشن کو شفاف اور آزادانہ بنانے کے حوالے سے چند خصوصی اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں جن میں سیکیورٹی کے لیے پولیس کے ساتھ ساتھ پاکستان رینجرز کے اہلکاران پریذائیڈنگ افسران کے ساتھ ریٹرننگ افسر کے دفتر سے انتخابی سامان کی وصولی اورانتخاب مکمل ہونے کے بعد واپسی تک ہمراہ رہیں گے،مزید برآں حلقے میں قائم تمام 276 پولنگ اسٹیشنز کے باہر رینجرز اور سندھ پولیس کے اہلکار امن و امان قائم رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق پریذائیڈنگ افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ پولنگ کے دن اور فارم 45 کی تصویر کھنچتے وقت موبائل پر اپنی لوکیشن آن رکھیں گے اور وہ پولنگ ایجنٹس کے سامنے فارم 45 کی تصویر لیں گے اور فوراً ریٹرننگ افسر کو وائٹس ایپ پر پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں بھیجیں گے، انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے کی صورت میں پریذائیڈنگ افسر فوراً ریٹرنگ افسر کے دفتر پہنچ کر فارم 45 کی کاپی حوالے کریں گے.

ہر پریذائیڈنگ افسر فارم 45 کی اوریجنل کاپی بمع Snapshot بشمول details Forensic ریٹرننگ افسر کو دیکھائے گا جس میں وقت اور لوکیشن معلوم ہو۔ ریٹرننگ افسر تصویر اور لوکیشن کی تفصیلات کا جائزہ لے گا اور پریذائیڈنگ افسر کے موبائل پر موجود لوکیشن اور وقت کی تفصیلات کی تصویر اپنے موبائل سے حاصل کرے گااور ان فرانزک تفصیلات کو اپنے آفس میں کمپیوٹر پر ٹرانسفر کرے گا۔

ہر امیدوار اپنے پولنگ ایجنٹس کی تربیت کو یقینی بنائے اور آگاہ کرے کہ کوئی بھی پولنگ ایجنٹ پریذائیڈنگ افسر کا دستخط شدہ فارم 45 وصول کیے بغیر پولنگ اسٹیشن نہ چھوڑے۔ ہر پریذائیڈنگ افسر متعلقہ پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 کی دستخط شدہ کاپی پولنگ اسٹیشن پر ہی مہیا کرنے کا پابند ہو گا۔ اعلامیہ کے مطابق کرونا وائرس کے حالیہ پھیلاو¿ میں اضافے کے پیش نظر انتخابی میٹریل پریذائیڈنگ افسر ان کے حوالے کرتے وقت‘ پولنگ کے دن ووٹنگ کے عمل کے دوران ریٹرننگ افسر کے دفتر میں نتائج وصولی کے وقت سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے اور دیگر ایس اوپیز جن میں ماسک اور سنیٹائزرشامل ہے کے حوالے سے ہدایات بھی کی گئیں ہیں۔

تا ہم اس سلسلے میں اس بات کی ہدایات بھی جاری کی گئیں ہیں کہ ایس اوپیز پر عمل درآمد کے دوران ووٹنگ کے عمل میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے اور کوئی بھی اہل ووٹر اپنے حق رائے دہی استعمال کرنے سے محروم نہ رہے۔ اگر کسی ووٹر کے پاس ماسک موجود نہ ہو تو الیکشن کمیشن کا عملہ اور ضلعی انتظامیہ ماسک فراہم کرے گی۔ریٹرننگ افسر کے دفتر مںل خصوصی کنٹرول روم قائم کا گاے ہے جو پولنگ کے عمل شروع ہونے سے ابتدائی نتائج کے مرتب ہونے تک کام کرتا رہے گا اس کنٹرول روم مںی ریٹرننگ افسر کے علاوہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر، پولسا اور رینجرز کے حکام یاان کے نمائندگان موجود رہںم گے تا کہ کسی بھی غرن معمولی صورتحال کو نمٹنے کے لیے اقدامات کئے جائیں۔

علاوہ ازیں الکشنر کمشن نے الکشنے کے دن کسی بھی نوعتہ کی شکایت کو نمٹانے کے حوالے سے سنٹرل اور صوبائی سطح پر الگ الگ کنٹرول روم قائم کر دیئے ہیں جو پولنگ کے دن صبح سات بجے سے ابتدائی نتجہہ مرتب ہونے تک بلاتعطل کام کرتے رہیں گے جن کے نمبرزاور ای ملٹ ایڈریس درج ذیل ہیں۔سنٹرل کنٹرول روم اسلام آباد فون نمبر 051-92044020-3 ]فکسن نمبر 051-9204404،ای ملس یڈریسddmonitoringisb@gmail.comصوبائی کنٹرول روم سندھ فون نمبر-99205327 021 ،99204694 ، 021-99202628، فکسر نمبر 021-99206646،ای ملس ایڈریس pecelection123@gmail.com،کنٹرول روم فون نمبر021-32570063-64ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرNA-249ای ملi ایڈریس decwestkhi@gmail.comالیکشن کمشنگ اس بات کی توقع کرتا ہے کہ حلقہ کے ووٹر اپنا حق رائے دہی پرامن انداز مںل COVID-19 کے یس اوپیز کا خابل رکھتے ہوئے استعمال کریں گے اور اس حوالے سے الکشنت کمشنپ کی جانب سے تعینات کردہ اہلکاران ان سے بھرپورتعاون کریں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar