Home / انٹر نیشنل / انڈونیشیا کی حکومت نے بالی بم دھماکوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ ابوبکر بشیر کو سزا پوری ہونے سے قبل رہا کردیا۔

انڈونیشیا کی حکومت نے بالی بم دھماکوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ ابوبکر بشیر کو سزا پوری ہونے سے قبل رہا کردیا۔

جگارتہ: 9 جنوری ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) انڈونیشیا کی حکومت نے بالی بم دھماکوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ ابوبکر بشیر کو سزا پوری ہونے سے قبل رہا کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق 82 سالہ ابوبکر بشیر آچے میں دہشتگردی کیمپ چلانے کے الزام میں 15 سال سے قید کاٹ رہے تھے جبکہ انہیں 2002 میں بالی اور 2003 جکارتہ ہوٹل دھماکوں کا منصوبہ ساز سمجھا جاتا ہے۔ تاہم انہوں نے دھماکوں میں کسی بھی قسم کے کردار ادا کرنے کی تردید کردی تھی۔
رپورٹس کے مطابق ابوبکر بشیر پر دہشتگردی کے کیمپ چلانے کے الزامات ثابت ہوگئےتھے اور مقامی عدالت نے 2011 میں انہیں 15 سال قید کی سزا سنائی تھی جو 2025 میں مکمل ہونی تھی۔ عرب میڈیا کے مطابق وزارت قانون اور انسانی حقوق نے انسانی اور طبی بنیادوں پر ابوبکر بشیر کی سزا میں نرمی کی اور وہ رہائی کے بعد جزیرہ جاوہ میں اپنے آبائی علاقہ منتقل ہوگئے ہیں۔ خیال رہے کہ بالی اور جکارتہ دھماکوں میں غیرملکیوں سمیت 368 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ ان دھماکوں میں جاں بحق افراد کا تعلق دنیا کے 21 ممالک سے تھا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar