Home / صحت / چین پر عالمی دباو: کرونا کے مقام آغاز کی تلاش، اقوام متحدہ نے نیا پینل تشکیل دے دیا

چین پر عالمی دباو: کرونا کے مقام آغاز کی تلاش، اقوام متحدہ نے نیا پینل تشکیل دے دیا

چین پر عالمی دباو: کرونا کے مقام آغاز کی تلاش، اقوام متحدہ نے نیا پینل تشکیل دے دیا

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ خطرناک بیماریوں کے بارے میں اس کا نیا تشکیل پانے والا مشاورتی گروپ سارس کوو ٹو وائرس کے مقامِ آغاز کا تعین کرنے کا آخری موقع ہو سکتا ہے۔اقوام متحدہ نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ ابتدائی کورونا کیسز کا ڈیٹا فراہم کرے۔ کورونا کے ابتدائی انسانی کیسز دسمبر 2019 میں چین کے شہر ووہان میں سامنے آئے۔چین نے بار بار ان نظریات کو مسترد کیا ہے کہ وائرس اس کی ایک لیبارٹری سے لیک ہوا ہے اور کہا ہے کہ مزید دوروں کی ضرورت نہیں ہے۔ڈبلیو ایچ او کی زیر قیادت ٹیم نے رواں سال کے آغاز میں چینی سائنسدانوں کے ساتھ ووہان اور اس کے آس پاس چار ہفتے گزارے، اور مارچ میں ایک مشترکہ رپورٹ میں کہا کہ یہ وائرس شاید چمگادڑوں سے دوسرے جانور کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوا تھا لیکن مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ وبا کے ابتدائی دنوں سے متعلق خام ڈیٹا کی کمی کی وجہ سے تحقیقات میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے لیب آڈٹ کا مطالبہ کیا ہے۔کورونا وائرس کے لیے لیے ڈبلیو ایچ او کی ٹیکنیکل لیڈر ماریہ وان کرخوف نے امید ظاہر کی ہے کہ چین کے لیے ڈبلیو ایچ او کی قیادت میں مزید بین الاقوامی مشن ہوں گے، جن میں اس کا تعاون بھی شامل ہوگا۔ماریہ وان کرخوف کا کہنا تھا کہ 2019 میں ووہان کے شہریوں میں اینٹی باڈیز کے لیے چینی ٹیسٹ کی رپورٹ وائرس کے آغاز کو سمجھنے کے لیے یقینا اہم ہوگی۔ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی ماہر مائیک ریان نے کہا کہ نیا پینل سارس کوو ٹو کے مقام آغاز کو جاننے کا آخری موقع ہو سکتا ہے، ایک وائرس جس نے ہماری پوری دنیا کو روک دیا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

عبداللہ شفیق کو کرکٹ چھوڑ کر ڈراموں میں کام کرنا چاہیے، وسیم اکرم کی تنقید

عبداللہ شفیق کو کرکٹ چھوڑ کر ڈراموں میں کام کرنا چاہیے، وسیم اکرم کی تنقید …

Skip to toolbar