Home / انٹر نیشنل / ناروے میں ایک شخص کا تیر کمان سے حملہ، پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی

ناروے میں ایک شخص کا تیر کمان سے حملہ، پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی

ناروے میں ایک شخص کا تیر کمان سے حملہ، پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی

اوسلو(ڈیلی پاکستان آن لائن) ناروے میں ایک شخص نے شاپنگ سٹور میں لوگوں پر اندھا دھند تیروں کی بارش کر دی جس کی وجہ سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس چیف کا کہنا ہے کہ حملہ آور اور پولیس کے درمیان مڈبھیڑ ہوئی، لیکن انہوں نے اس کی وضاحت نہیں کی۔پولیس کے مطابق دو مزید افراد زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے جن میں ایک پولیس افسر بھی ہے جو حملے کے وقت شاپنگ سٹور میں موجود تھے۔پولیس چیف اویونگ آس نے کہا کہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید کسی کی تلاش نہیں کی جا رہی۔ ہمارے پاس موجود معلومات کے مطابق صرف ایک شخص نے حملہ کیا۔ناروے کی نگران وزیراعظم ایرنا سولبرگ نے اس حملے کو خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملے کے پیچھے مقاصد کے بارے میں بات کرنا ابھی قبل از وقت ہے۔پولیس کے مطابق حملہ آور قصبے میں گھومتا رہا اور لوگوں پر تیر برساتا رہا۔ ابھی حملہ آور سے پوچھ گچھ نہیں کی گئی۔ناروے کی سکیورٹی ایجنسی کو حملے کی اطلاع دی گئی تھی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar