Breaking News
Home / انٹر نیشنل / چینی عدالت نے ملک کے بڑے سابق بینکر لی ایگزومین کو کرپشن سمیت دو شادیوں کے جرم میں سزائے موت سنادی۔

چینی عدالت نے ملک کے بڑے سابق بینکر لی ایگزومین کو کرپشن سمیت دو شادیوں کے جرم میں سزائے موت سنادی۔

بیجنگ: جنوری 06( ڈیلی پاکستان آن لائن) چینی عدالت نے سابق بینکر اور پارٹی عہدیدار لی ایگزومین کو انتہائی ہائی پروفائل کرپشن، رشوت ستانی اور دو شادیوں کے کیس میں سزائے موت سنائی ہے۔ چین کی چار بڑی سرکاری ایسٹ مینجمنٹ فرمز چائینہ ہوارونگ ایسٹ مینجمینٹ کمپنی میں سے ایک کے سابق چیئرمین کے خلاف درجنوں مقدمات میں قانونی کارروائی کی گئی، ان پر اپنے 10 سالہ دور میں 276 ملین امریکی ڈالر سے زائد کی کرپشن کا الزام تھا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم نے اپنی پوزیشن کا غلط استعمال کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر رشوت لی جن میں لوگوں کو رشوت لے کر نوکری دینا، پورموشن اور ٹھیکے شامل ہیں۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم اس جرم کا بھی مرتکب پایا گیا کہ ملزم پہلے سے بچوں اور بیوی کی موجودگی کے باوجود دوسری بیوی کے ساتھ زندگی گزار رہا تھا۔ چین میں مالی بدعنوانی کے بڑے کیسز میں سزائے موت سنائے جانے کا یہ ایک ایسا کیس ہے جس میں ملزم کو دو سال کی مہلت دیے بغیر سزائے موت دی جائے گی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

جہاں عدالتوں کا احترام ختم ہو جائے وہاں خونی انقلاب آتا ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان

جہاں عدالتوں کا احترام ختم ہو جائے وہاں خونی انقلاب آتا ہے، چیف جسٹس لاہور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar