Breaking News
Home / پاکستان / ورلڈ چیمپئن لیگ 2024 میں پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز مدمقابل ہوں گے

ورلڈ چیمپئن لیگ 2024 میں پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز مدمقابل ہوں گے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ میں اگلے سال نئی ایک ٹی 20 لیگ کا انعقاد کا کیا جارہا ہے جس میں پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز ایکشن میں نظرآئیں گے۔ انگلینڈ کے شہر ایجبسٹن میں منعقدہ اس لیگ کا انعقاد بالی ووڈ فلم کمپنی زاباوا انٹرٹینمنٹ کررہی ہے۔ لیگ میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ دنیا کے کئی نامور ستارے بھی چمکتے نظر آئیں گے۔
منتظمین کے مطابق عالمی کرکٹ کے 6 بڑے ممالک انگلینڈ، بھارت، پاکستان، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے ریٹائرڈ اور نان کنٹریکٹ کھلاڑی ورلڈ چیمپئن لیگ 2024 کا حصہ ہوں گے ۔ ان میں وہ کھلاڑی بھی شامل ہوں گے جنہوں نے 2017 میں چیمپیئنز ٹرافی ایجبسٹن پاک بھارت میں شرکت کی تھی۔
زباوا انٹرٹینمنٹ کے ڈائریکٹر ہرشیت تومر کے مطابق یہ ٹورنامنٹ دو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں کو میدان میں لائے گا ۔ انگلینڈ ہمیشہ سے کرکٹ کا گھر رہا ہے اور اس کے شہر برمنگھم بڑی تعداد میں پاکستانی اور بھارتی آباد ہیں جنہیں 10 روز تک اعلیٰ سطح کی کرکٹ دیکھنے کو ملےگی۔

About Muhammad Imran Khan

Check Also

بھائیو!3سے 4ٹکٹس ملتے ہیں، اس لئے بس ٹکٹ نہ مانگا کریں’ نسیم شاہ

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) فاسٹ بولر نسیم شاہ نے مداحوں سے میچ کے …

سہ ملکی سیریز کیلئے جنوبی افریقہ کی ٹیم لاہور پہنچ گئی

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) سہ ملکی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لینے …

پی ٹی آئی میں مائنس ون فارمولا کامیاب بنانے میں مرکزی کردار کون تھا؟ پارٹی رہنما کا انکشاف

عمر ایوب کے ذریعے سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت جمع کروا دی ہے، شیخ وقاص …

عوامی وسائل کا نقصان کرنیوالے اداروں میں مزید ضیاع کی اجازت نہیں دوں گا، وزیراعظم

حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں، کاروبار و سرمایہ کاری کے لیے پالیسی اقدمات اور …

مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس کی چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس میجر جنرل ابراہیم ہیلمی نے چیئرمین جوائنٹ …

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا دیگر صوبوں کے طلبہ کیلئے ہونہار سکالرشپ سکیم کا اعلان

ہونہار سکالرشپ سکیم میں اپلائی کرنے کیلئے دیگر صوبوں کے طلبہ کیلئے بھی پنجاب کی …

Skip to toolbar