Breaking News
Home / انٹر نیشنل / لبنانی ایوی ایشن کلب کا ایک تربیتی طیارہ بحیرہ روم میں گر کر تباہ، دو افراد لاپتہ

لبنانی ایوی ایشن کلب کا ایک تربیتی طیارہ بحیرہ روم میں گر کر تباہ، دو افراد لاپتہ

لبنانی ایوی ایشن کلب کا ایک تربیتی طیارہ بحیرہ روم میں گر کر تباہ، دو افراد لاپتہ
بیروت (ڈیلی پاکستان آن لائن) لبنانی فوج نے اعلان کیا کہ لبنانی ایوی ایشن کلب کا ایک تربیتی طیارہ بحیرہ روم میں گر کر تباہ ہو گیا اور اس میں سوار دو افراد لاپتہ ہیں۔عرب نیوز کے مطابق حادثے کا مقام حلات کے ساحل سے دور اور بائبلوس کے قریب ہے جہاں پائلٹ علی حج احمد اور ایک طالب علم پائلٹ پاسکل عبدالاحد کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔لبنان میں سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے مطابق سیسنا 172 طیارہ گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق صبح 10:06 بجے بیروت رفیق حریری بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوا۔20 منٹ سے بھی کم وقت کے بعد طیارہ حلات کے علاقے میں سمندر کے اوپر ایئر نیوی گیشن ریڈار سے غائب ہو گیا۔لبنانی پلین سپورٹرز کے کرس کاشوح کے مطابق طیارے کے کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی کسی پریشانی کا اشارہ دیا جو کہ عجیب بات ہے۔لبنانی بحریہ، فضائیہ اور شہری دفاع سرچ آپریشن میں شامل ہیں۔لبنان کے سول ڈیفنس کے ایک ذرائع نے بتایا کہ تلاش حلات ساحل سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر اور 30 سے 35 میٹر کی گہرائی میں وسیع علاقے پر مرکوز ہے۔سول ڈیفنس کے غوطہ خوروں نے علاقے میں لہروں اور تیز ہواں کی وجہ سے انتہائی نازک حالات میں سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔غیر مصدقہ اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ عبدالاحد نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا تھا کیونکہ طیارے کے پائلٹ کی صحت خراب تھی۔لیکن لبنان ایوی ایشن کلب کے بورڈ کے رکن مشیل عبود نے اس دعوے کو مسترد کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ طیارے عام طور پر کنٹرول ٹاور کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتے ہیں اور جہاز میں سوار افراد کی طرف سے کوئی خرابی نہیں بتائی گئی۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

وزیراعظم شہباز شریف 19دسمبر سے مصر کا دورہ کریں گے

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 دسمبر سے مصر کا دورہ …

پی ٹی وی اور ٹی آر ٹی کے درمیان مشترکہ نشریات اور ترک ڈرامے دکھانے پر اتفاق

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ترکیہ کے صدارتی ہیڈ آف کمیونی کیشنز پروفیسر فحرتین …

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے …

غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے

بی آئی ایس پی کے ذریعے غریب خواتین اور ان کے خاندانوں کو مالی مدد …

سعودی عرب،والدین، بہن اور بھائی کے قاتل مقامی شہری کو سزائے موت

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مشرقی علاقے میں والدین، بہن اور …

سعودی عرب میں جج سمیت متعدد سرکاری اہلکار رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

مملکت کے مختلف علاقوں میں بدعنوانی میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،رپورٹ …

Skip to toolbar