Home / بزنس / بٹ کوائن کرنسی : چین کی کرپٹو کرنسی کی مائننگ پر پابندی، امریکہ دنیا میں سب سے آگے نکل گیا

بٹ کوائن کرنسی : چین کی کرپٹو کرنسی کی مائننگ پر پابندی، امریکہ دنیا میں سب سے آگے نکل گیا

بٹ کوائن کرنسی : چین کی کرپٹو کرنسی کی مائننگ پر پابندی، امریکہ دنیا میں سب سے آگے نکل گیا

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ بٹ کوائن کرنسی کی مائننگ میں چین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تمام ممالک سے آگے نکل گیا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق چین کے بٹ کوائن یا کرپٹو کرنسی کی مائننگ پر پابندی کے بعد امریکہ آگے نکل گیا ہے۔یونیورسٹی آف کیمبرج کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اگست سے پہلے کے چار مہینوں میں امریکہ کی مائننگ کے حوالے سے سرگرمیوں میں دگنا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ اگست کے آخر تک دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکہ کے مارکیٹ شیئر میں 35.4 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔بٹ کوائن کی مائننگ میں وسطی ایشیائی ملک قازقستان دوسرے جبکہ روس تیسرے نمبر پر ہے۔ قازقستان کی مائننگ کی سرگرمیوں میں 18.1 فیصد جبکہ روس کی جانب سے 11 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔چین نے بٹ کوائن کی مائننگ پر جون میں پابندی عائد کر دی تھی۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ کرپٹو کرنسی اور منی لانڈرنگ کے درمیان مضبوط تعلق موجود ہے۔بٹ کوائن کی کان کنی کے لیے مضبوط کمپیوٹرز کی ضرورت ہوتی ہے جس سے بہت زیادہ مقدار میں بجلی بھی خرچ ہوتی ہے۔کیمبرج یونیورسٹی کے بٹ کوائن الیکٹر سٹی کنزمپشن انڈکس کے مطابق کرپٹو کرنسی کی مائننگ سے عالمی بجلی کی پیداوار کا 0.45 فیصد استعمال ہوتا ہے۔کیمبرج یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے کرپٹو کرنسی کے ماہر مائیکل راش کا کہنا ہے کہ چین کی مائننگ پر پابندی کے بعد عالمی سطح پر بٹ کوائن کی کان کنی میں ایک تہائی سے زیادہ کمی واقع ہوئی تھی، لیکن دوبارہ سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جون میں ابتدائی طور پر 38 فیصد کمی آئی تھی جبکہ جولائی اور اگست میں 20 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔مائیکل راش کے مطابق جس تیزی سے مائننگ میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہو رہا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کرپٹو کرنسی کی کان کنی واپس جون سے پہلے والی سطح پر پہنچ جائے گی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar