Home / انٹر نیشنل / امریکہ اسرائیل گٹھ جوڑ، جوہری معاہدے کی بحالی میں ناکامی پر ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی

امریکہ اسرائیل گٹھ جوڑ، جوہری معاہدے کی بحالی میں ناکامی پر ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی

امریکہ اسرائیل گٹھ جوڑ، جوہری معاہدے کی بحالی میں ناکامی پر ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ اور اسرائیل نے کہا ہے کہ اگر ایران جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے ایمانداری سے مذاکرات کی طرف نہیں لوٹتا تو وہ اس سے نمٹنے کے لیے پلان بی سوچ رہے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ اینتونی بلنکن اور اسرئیلی وزیر خارجہ یائیر لاپید کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دیگر آپشنز پر بات چیت شروع ہو گئی ہے۔ انہوں نے یہ تو نہیں بتایا کہ یہ آپشنز کیا ہیں تاہم ایسے بہت سے غیرسفارتی طریقے ہیں جن پر غور کیا جا سکتا ہے جیسے کہ پابندیوں کا دائرہ وسیع کرنا۔اسرائیل کبھی بھی جوہری معاہدے کا فریق نہیں رہا اور اس کے سابق وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو اس معاہدے کیمخالف رہے ہیں۔بلنکن اور لاپید کا یہ بیان متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران سامنے آیا ہے۔تینوں وزرائے خارجہ نے ابراہم اکارڈ نامی معاہدے کا دائرہ وسیع کرنے پر اتفاق کیا۔ابراہم اکارڈ نامی معاہدہ ٹرمپ کے دور حکومت میں طے پایا تھا جس کے تحت اسرائیل اور متحدہ عرب امارات اور دیگر عرب ریاستوں کے درمیان تعلقات معمول پر لائے گئے تھے۔ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران نے یہ عندیہ دیا ہے کہ وہ ویانا میں امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کی طرف واپسی کے لیے تیار ہے تاہم ایران نے ابھی تک کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar