لاہور: جنوری 06 ( ڈیلی پاکستان آن لائن) خواجہ سرا ماڈل رمل علی پرجہانزیب نامی شخص کا تشدد ، رمل علی کی بھنویں اور سرکے بال مونڈھ دیے گئے۔
رمل علی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں جہانزیب خان نامی شخص پر تشدد کا الزام لگایا ہے۔ ماڈل کا کہنا ہےکہ جہانزیب خان نے میری بھنویں اور سر کےبال کاٹ دیے، جان کو خطرہ ہے،کچھ ہوا توذمہ دارجہانزیب خان ہوگا۔ رمل علی کا کہنا ہے کہ اسے آئے روزتشدد کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،میرےساتھ ہونے والےظلم کا نوٹس لیاجائے اور مجھے انصاف دلایاجائے۔
Check Also
شاہ زین بگٹی نے ملک میں نئے انتخابات کروانے کی مخالفت کردی
ورثے میں ملی مہنگائی اور خراب معیشت پر قابو پاکر عوام کیلئے آسانیاں اور بنیادی …